باکو(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف صدر آذربائیجان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل زوولبا پہنچ گئے۔

آذربائیجان کے زوولبا محل آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے مرکزی دروازے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، گارڈ آف آنر کے دوران دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

دو روزہ دورہ آذربائیجان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی، توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے، شہباز شریف بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف ا ذربائیجان کے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ

اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیاء کے دو روزہ سرکاری دورہ پر کوالالمپور کے لیے روانہ ہوگئے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم پاکستان، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیاء کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائیشیاء کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

دونوں رہنما تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی غور کریں گے۔

عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کے لیے نئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات
  • دورہ ملائیشیا: وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
  • کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ملائیشیا: دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر یکجہتی کا اظہار
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پردانا پترا آمد ,   گارڈ آف آنر پیش، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پرتپاک استقبال کیا
  • ملائیشیا آمد پر بے حد خوش، دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، وزیراعظم شہباز شریف
  • شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
  • وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آج ملائیشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ