سونے کی اُڑان؛ آج پھر بڑا اضافہ ہونے سے قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی سطح پر سونا تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے۔
عالمی سطح پر خریداری کے بڑھتے ہوئے حجم سے سونے کی مقامی قیمتوں کے نئے ریکارڈز بنتے جارہے ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 18روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت یک دم 46ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 988ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے اور 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 700روپے کے اضافے سے 3لاکھ 14ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دریں اثنا ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 30روپے کے اضافے سے 2لاکھ 69ہزار 204روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اِسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 3ہزار 530روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 77روپے کے اضافے سے 3ہزار 26روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی قیمت میں 27 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 2800 روپے فی تولہ کا اضافہ ہونے سے قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے اضافے سے کی سطح پر
پڑھیں:
پاکستان سے سونے کے زیورات اورنیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)ایس ار او کی معطلی سے پاکستان سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ملک سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی اسکیم معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کا ایس آر او 760 معطل کرنے کی سفارشات تیار کر لی گئیں جس پر کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔(جاری ہے)
ایس ار او 760/2013 کے تحت سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی ریگولیشن سخت کی گئی تھی۔ایکسپورٹرز کے مطابق ایس ار او 760 ایکسپورٹ میں 98 فیصد تک کمی کا سبب بنا، ایس ار او کی معطلی سے زیورات کی تیاری کے لیے درآمد کردہ سونے پر امپورٹ ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔برآمد کنندگان نے کہا کہ کروڑوں روپے ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں پھنس جائیں گے جس سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ جاری رکھنا ناممکن ہوگا۔