صدر زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے، صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
صدر سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ اور عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
17 اگست کو مون سون کے پہلے طاقت ور سسٹم کی سندھ میں آمد کا امکان
غیر سرکاری موسمیاتی ادارے نے 17 اگست کو مون سون کے پہلے طاقت ور سسٹم کی سندھ میں آمد کا امکان ظاہرکردیا جب کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتنی دور کی پیشگوئی ممکن نہیں صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق موسم کی پیش گوئی کرنے والے غیرسرکاری پلیٹ فارم ویدراپ ڈیٹ کے مطابق ایم جے ویو (بارش اور ہواؤں سے منسلک ایک استوائی نظام) کی آمد کے سبب بحیرہ عرب میں جنوبی پاکستان کے لیے مثبت ردعمل آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں راجستھان پر ایک کمزور سرکولیشن (گردش) بن سکتی ہے جوکہ 9 تا 10 اگست کے دوران سندھ کی جانب بڑھ سکتی ہے۔
غیر سرکاری موسمیاتی ادارے کے مطابق مذکورہ موسمیاتی صورتحال کی وجہ سے سمندری ہواوں کی روانی میں کچھ تعطل آسکتا ہے جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ بھرمیں درجہ حرارت بڑھنے اور حبس کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، سرکولیشن کی وجہ سے سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے، کراچی میں بھی اس سسٹم کے زیراثرکچھ موسمیاتی سرگرمیاں متوقع ہیں۔
غیرسرکاری سطح پر موسم کی پیش گوئی کرنے والے پلیٹ فارم نے17 اگست کو پہلے طاقتور مون سون کی سندھ میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے، مذکورہ صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کراچی کا کہنا ہے کہ مون سون کے 15 اگست تا 15 ستمبرکے دورانیے میں سسٹم کی آمد ایک معمول کی بات ہے مگر اتنی طویل پیش گوئی مون سون کے حوالے سے ممکن نہیں ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 15 اگست تک کراچی میں کسی بھی تیزبارش جیسی صورتحال پیدا ہونے کا کوئی بھی امکان نہیں ہے، البتہ اس دوران ہلکی بارش اور پھوار کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔