ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے عیدالفطر کی آمد سے قبل امن و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کر دیں۔
اس سلسلے میں پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خیبرپختونخوا بارڈر پر واقع سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لکھانی چیک پوسٹ پر 20 سے 25 خوارجی دہشتگرد چاروں اطراف سے حملہ آور ہوئے، حملہ آوروں نے مارٹر گولے، راکٹ لانچرز، سنائپر رائفلز اور دیگر بھاری اسلحے کا استعمال کیا تاہم پولیس، ایلیٹ فورس اور ایس او یو کے بہادر جوانوں نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک پوسٹ کا دفاع کیا اور دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کے تمام جوان اس حملے میں محفوظ رہے جو کہ فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا ثبوت ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈیرہ غازی خان پولیس کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور مستقبل میں بھی ایسے آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا۔
آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی نگرانی کی جبکہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی قیادت میں کیو آر ایف ٹیموں نے بروقت کارروائی کی۔
سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور پولیس ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈیرہ غازی خان

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا

جہلم ( نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے راولپنڈی سے رہنماء چوہدری نذیر ،عمران جاوید راجہ باغ راجگان اور سردار آصف جہلم جیل کے باہر موجود۔چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا۔

پولیس سکواڈ میں انکو جیل سے باہر محفوظ مقام تک منتقل کیا جائے گا۔عالیہ حمزہ کو پولیس سکواڈ میں جہلم جیل سے باہر نکالا
مزیدپڑھیں:قلات: سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکا، 4 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • پشین،  سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 دہشتگرد ہلاک
  • امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • کراچی، حساس ادارے اور پولیس نے 3 کروڑ بھتہ طلبی کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار
  • لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا
  • پہلگام حملہ پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، ملک بھر میں شمع ریلی نکالنے کا اعلان
  • ’حملہ آوروں کا زمین کے آخری کنارے تک پیچھا کریں گے،‘ مودی
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کو اے 320 طیاروں کے لیے اپ گریڈ کیا جائے گا: پی اے اے