افغانستان میں طالبان حکومت نے عید الفطر پر ہزاروں قیدی رہا کردیے
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
افغانستان میں طالبان حکومت نے عید الفطر پر ہزاروں قیدی رہا کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز
کابل:افغان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے عید سے قبل 2463 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایکس پر کہا کہ طالبان سپریم لیڈر کے حکم نامے کے مطابق ’ معافی کے اہل 2463 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا جبکہ 3،152 دیگر کو سزا میں کمی کی گئی‘۔
اگرچہ افغانستان میں مختلف سیکورٹی اداروں کے زیر حراست قیدیوں کی صحیح تعداد واضح نہیں ہے ، لیکن اقوام متحدہ نے ملک میں جیلوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔
جیل انتظامیہ کے دفتر کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 11،000 سے 12،000 کے درمیان سزا یافتہ قیدی اتھارٹی کی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا اتنی ہی تعداد زیر حراست ہے اور مقدمے، سزا یا اپیل کا انتظار کر رہی ہے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے متنبہ کیا ہے کہ بڑی تعداد میں گرفتاریاں اور طویل قید کی سزاؤں کی وجہ سے ’جیل وں کی تنصیبات پر غیر مستحکم دباؤ‘ پڑے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افغانستان میں
پڑھیں:
بنوں جیل کے قیدی نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا
قیدی دل دراز خان نے تعلیمی بورڈ بنوں میں پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور 1200 میں سے 1005 نمبر حاصل کیے۔ بنوں بورڈ میں پہلی پوزیشن ایمن حسین نے حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ سینٹرل جیل بنوں کے قیدی نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی، قیدی دل دراز خان نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ قیدی دل دراز خان نے تعلیمی بورڈ بنوں میں پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور 1200 میں سے 1005 نمبر حاصل کیے۔ بنوں بورڈ میں پہلی پوزیشن ایمن حسین نے حاصل کی۔ انہوں نے 1200 میں سے 1046 نمبر حاصل کیے جبکہ دوسری پوزیشن عائشہ نے حاصل کی انہوں نے 1200 میں سے 1041 نمبر حاصل کیے۔ واضح رہے کہ دل دراز خان قتل کے مقدمے میں بنوں سینٹرل جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔