امریکی ٹیرف عائد ہونے پر پاکستان کی حکمت عملی تیار
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کے معاملے پر حکومت نے موثر حکمت عملی تیار کرلی، وزیراعظم نے 2 اعلیٰ سطح کی ٹیمیں بنا دیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا،دونوں ٹیمیں امریکہ کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کریں گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے، سیکریٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔
19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز، کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں، وزیراعظم کو امریکی ٹیرف کے معاملے پر پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔کمیٹی ممبران میں وفاقی وزراء، وزیراعظم کے معاون خصوصی بھی شامل ہیں، چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری خارجہ، امریکا میں سفیر، ڈبلیو ٹی او میں نمائندے، ڈاکٹر اعجاز نبی منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ واشنگٹن اور سیکریٹری تجارت بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
لاہور میں جھگڑے کے دوران صلح کرانے والا شخص ہی قتل کر دیا گیا
اسٹیئرنگ کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس بھی جاری کردیے گئے، جس کے مطابق ورکنگ گروپ امریکی ٹیرف کا تجزیہ کرکے سفارشات مرتب کرے گا، امریکی اضافی ٹیرف سے پاکستانی مصنوعات پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا،ورکنگ گروپ بدلتے عالمی تجارتی حالات میں دستیاب مواقع کا بھی تجزیہ کرے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: امریکی ٹیرف ورکنگ گروپ
پڑھیں:
معروف امریکی یونیورسٹی پاکستان میں کیمپس کھولنے کے لیے تیار
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکہ کی صفِ اول کی یونیورسٹی Arizona State University (ASU) نے لاہور میں ایک نیا تعلیمی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت “نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT)” کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جو مستقبل میں جدید تعلیم اور تحقیق کا مرکز بنے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی عالمی سطح کی امریکی یونیورسٹی پاکستان میں اپنا باقاعدہ کیمپس کھول رہی ہے۔ آریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کو دنیا کی جدید اور اختراعی یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور یہ ادارہ تعلیم، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریسرچ کے میدان میں عالمی سطح پر معروف ہے۔
ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ NIT کا قیام پاکستان کے تعلیمی معیار کو بین الاقوامی سطح تک لے جانے میں مدد دے گا اور طلباء کو امریکہ جیسے اعلیٰ معیار کی تعلیم گھر بیٹھے فراہم کرے گا۔
یہ منصوبہ پاکستان میں ہائی ٹیک ایجوکیشن، انوویشن، اور عالمی معیار کے گریجویٹس کی تیاری کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔
Post Views: 3