صدر زرداری کی علالت کے باعث ان کا خصوصی طیارہ 1 ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے زیرِ استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتے تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔
پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ’پاکستان ون‘ وزیرِاعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔
عید کی رات گئے صدرِ مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی اسپتال میں داخل اور زیرِ علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو مزید ایک دو دن اسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے سے پیر تک اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر صدرِ مملکت تاحال اسپتال میں ہی زیرِ علاج ہیں۔
ان کا خصوصی طیارہ پیر کی صبح 8 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اسلام آباد روانہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد علی زرداری اسپتال میں
پڑھیں:
گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا، صدر مملکت شریک ہوں گے
جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال میں بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر آصف علی زرداری شرکت کرینگے۔ جی بی میں کل عام تعطیل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہونگے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال میں بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر آصف علی زرداری شرکت کرینگے۔ جی بی میں کل عام تعطیل ہو گی۔ سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات ہوں گی، ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ یاد رہے کہ یکم نومبر 1947ء کو جی بی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی تھی۔ یکم نومبر کو گلگت آزاد ہوا تھا جبکہ 14 اگست 1948ء کو بلتستان کے عوام نے بھی ڈوگروں کو مار بھگا کر آزادی حاصل کی تھی۔