Jang News:
2025-05-14@13:41:59 GMT

بلوچستان: ایک ہفتے کے دوران ٹریفک کے 809 حادثات رپورٹ ہوئے

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

بلوچستان: ایک ہفتے کے دوران ٹریفک کے 809 حادثات رپورٹ ہوئے

---فائل فوٹو 

صوبۂ بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے ٹریفک کے 809 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے میں 809 حادثات میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 1072زخمی ہوئے۔

ایم ای آر سی کے مطابق سب سے زیادہ 346 حادثات این 50 کچلاک، ژوب، ڈی آئی خان شاہراہ پر پیش آئے۔

کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، خواتین سمیت 3 زخمی

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور.

..

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کا کہنا ہے کہ چمن، کوئٹہ اور کراچی شاہراہ پر 257 حادثات ہوئے۔

اسی طرح قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، ڈی جی خان، ملتان شاہراہ پر 43 ٹریفک حادثات ہوئے۔

ایم ای آر سی کے مطابق این 65 کوئٹہ، سبی، جیکب آباد اور سکھر شاہراہ پر 29 حادثات پیش آئے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شاہراہ پر

پڑھیں:

آئی ایم ایف کا دورۂ پاکستان ایک ہفتے تاخیر کا شکار ہوگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز کا دورۂ پاکستان ایک ہفتے تاخیر کا شکار ہوگیا، آن لائن مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان کے نئے بجٹ پر پاک آئی ایم ایف مذاکرات آج سے آن لائن شروع ہوں گے، جبکہ آئی ایم ایف وفد کا دورۂ پاکستان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کا دورۂ پاکستان ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، جس کے باعث آن لائن مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی، نئے بجٹ کے اہداف کا تعین باہمی مشاورت سے کیا جائے گا

لاہور: باغبانپورہ کے قریب حادثہ 5 افرادجاں بحق، 4 زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات میں ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی، حکومت آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات بھی جاری رکھے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جارحیت میں زخمی پاک فوج کے 2 جوان دورانِ علاج شہید
  • آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2فوجی جوان شہید،تعداد 13ہوگئی
  • ورچوئل مذاکرات آج ہونگے ، آئی ایم ایف وفد کی اگلے ہفتے پاکستان آمد متوقع
  • آئی ایم ایف کا دورۂ پاکستان ایک ہفتے تاخیر کا شکار ہوگیا
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے
  • آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
  • ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران ملاجلا رحجان
  • پاک بھارت جنگ بندی: پاکستانی ڈی جی ایم او اور بھارتی ڈی جی ایم او کی ملاقات جاری
  • بھارتی ایئرفورس کا پاکستان سے لڑائی کے دوران 'نقصانات' کا اعتراف
  • کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک