ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے: شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے۔
سینئر سیاست دان نے یہ بات اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تیسری مرتبہ عدالت آیا ہوں لیکن اس بار بھی کیس سماعت کے لیے نہیں لگا، سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے۔
بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی
شیخ رشید نے کہا کہ اب عدالت میں تو وجہ نہیں بتائی جا سکتی، وقت آئے گا تو بولیں گے، ابھی بولنے کا موسم نہیں ہے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: اگلے تین دن کے دوران شہر کا موسم کیسا رہے گا؟
کراچی:ہفتے کو شہر میں گرم ومرطوب دن کی وجہ سے ہیٹ ویو سے مشابہہ صورتحال رہی، کم سے کم پارہ 26.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 43فیصد تک بڑھنے کےسبب اصل درجہ حرارت سےکئی ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت مغربی جبکہ شام کے وقت سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 30اپریل تک صوبےکے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہےگا۔
دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بینظیرآباد، جیکب آباد، کشمور،گھوٹکی،شکارپور، خیرپور،نوشہروفیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو میں درجہ حرارت معمول سے6 تا 8 ڈگری جبکہ حیدرآباد، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4تا 6ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
صوبے میں ہیٹ ویو کی پیش نظربچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال کریں، کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہےکہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصل کے لیے خاص انتظام رکھے جبکہ مویشیوں کا بھی خیال رکھیں، ہفتے کو سب سے زیادہ پارہ دیہی سندھ کے دادو میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔