لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پہلگام، مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بارے میں حسبِ روایت بھارتی میڈیا  نے من گھڑت  اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق   آج سہ پہر پہلگام، مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملہ ہوا، بھارتی میڈیا اور بالخصوص" را" سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ حملے میں مذہب کا استعمال کرتے ہوئے غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کا ڈرامہ بھی کیا گیا،بھارت روایتی طور پر کسی غیر ملکی سربراہ کے دورے  یا اہم موقع پر، فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر  دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی حکومت کے قابو سے باہر سیکیورٹی حالات سے  ہٹانا چاہتا ہے۔

جب 1859 میں ایک جنوبی افریقی شخص نے خود کو امریکہ کا شہنشاہ قرار دیا

یہ محظ اتفاق نہیں کہ  مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مُبیّنہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھی بھارت کا دورہ کر رہے ہیں، اس سے پہلے بھی مودی حلومت سیاسی فائدہ  حاصل کرنے  اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاتی رہی ہے،بھارتی حکومت اور  بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر

پڑھیں:

جنوبی افریقا میں ہاتھی نے کروڑ پتی مالک کو حملہ کرکے مار دیا

جنوبی افریقا کے ایک معروف نجی گیم ریزرو کے مالک ایف سی کونریڈی ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ ایف سی کونریڈی مغربی کیپ کے علاقے موسل بے میں واقع لگژری گونڈوانا پرائیویٹ گیم ریزرو کے مالک تھے۔ وہ ریزرو میں ایک معمول کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک ایک نر ہاتھی نے ان پر حملہ کر دیا۔

ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

واقعے کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ہاتھی حملے کے بعد موقع سے فرار ہو چکا تھا۔


 

متعلقہ مضامین

  • فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیئے، حاجی محمد حنیف طیب
  • جنوبی افریقا میں ہاتھی نے کروڑ پتی مالک کو حملہ کرکے مار دیا
  • مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی، بھارتی ریاست کی بوکھلاہٹ آشکار
  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں
  • نئی دلی، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ
  • عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائیں, ڈی ایف پی
  • ڈرامہ "گونج" میں کومل میر کی ظاہری تبدیلی اور اداکاری سوشل میڈیا پر زیر بحث
  • ناکام آپریشن سندور کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا
  • سول سوسائٹی ارکان نے اگست 2019ء کے بعد کے اقدامات کو مسترد کر دیا
  • کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے