گجرانوالہ میں پرانی دشمنی 5 افراد کی جان لے گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
گجرانوالہ میں پرانی دشمنی پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں پیش آیا، نشے کے عادی ملزم عمران کا مقتول عثمان کے ساتھ چند ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا۔ گجرانوالہ کے علاقے تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں دیرینہ عداوت نے خونیں رخ اختیار کر لیا، جہاں ملزم عمران شیرو نے معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ عثمان ورک، 28 سالہ وقاص، 40 سالہ عمران عاشق، 18 سالہ عمر اور افضل شامل ہیں۔ علاوہ ازیں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت گن مین سلمان کے طور پر ہوئی ہے جو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں عثمان ورک کا گن مین اور قریبی دوست بھی شامل ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایس پی صدر سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاشوں و زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور سی پی او گجرانوالہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیمیں اور بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جہاں سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ سی پی او گجرانوالہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شورکوٹ: بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی
شورکوٹ کے پتن روڈ باہو پل کے قریب بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی۔
حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مسافر بس لاہور سے لیہ جار رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔