پشاور، سرکاری ملازمین کا کم ازکم اجرت 50 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وفد نے کہا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی منظور نہیں ہے، جس پر مشیر خزانہ نے اگیگا کے وفد کو یقین دلایا کہ آپ کی چارٹرڈآف ڈیمانڈز کا جائزہ لیا جائے گا کیونکہ صوبائی حکومت ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں نے حکومت سے کم سے کم اجرت 50 ہزار روپے کرنے، سرکاری ملازمین کی اب گریڈیشن اور سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اگیگا کے وفد نے چیئرمین وزیر زادہ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی جنرل سیکریٹری نیاز علی خٹک، ایپٹا کے صدر عزیزاللہ خان اور سمیع اللہ خان بھی موجود تھے۔ وفد نے مشیر خزانہ کو اپنی چارٹرڈ آف ڈیمانڈز پیش کیں اور مؤقف اختیار کیا کہ 26 مئی تک ہم نے حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم اجرت 50 ہزار روپے مقرر کرکے تنخواہ و مراعات میں موجودہ تضاد ختم کیا جائے، ملازمین کی اپ گریڈیشن کرکے اعلامیہ جاری کیا جائے اور سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیل کیا جائے۔
وفد نے کہا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی منظور نہیں ہے، جس پر مشیر خزانہ نے اگیگا کے وفد کو یقین دلایا کہ آپ کی چارٹرڈآف ڈیمانڈز کا جائزہ لیا جائے گا کیونکہ صوبائی حکومت ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگیگا کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی روشنی میں آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تجاویز کو شامل کرکے ملازمین کو بجٹ کے موقع پر خوش خبری سنائی جائے گی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبے کے سابقہ بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملازمین کی نے کہا کہ کیا جائے پی فنڈ وفد نے
پڑھیں:
پاکستان ریلوے واحد ادارہ ہے جو اپنی آمدن سے پنشن اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ دیتا ہے،حنیف عباسی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ملک کا واحد ادارہ ہے جو اپنی آمدن سے پنشن اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ دیتا ہے،بینیفٹس کی مد میں ساڑھے 12ارب روپے کا شارٹ فال ہے جس کو حل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔منگل کو قومی اسمبلی میں آغا رفیع اللہ اور دیگر کے پاکستان ریلویز کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو گریجویٹی ،بینوولینٹ فنڈ،شادی گرانٹس،نقد رقم بروقت رخصت،الوداعی گرانٹ کی ادائیگیوں میں تاخیر سے متعلق توجہ دلا نوٹس کے جواب میں حنیف عباسی نے کہاکہ پاکستان ریلویز میں تنخواہوں کا مسئلہ حل کررہے ہیں، معمول کی پنشن مل رہی ہے، بینیفٹس کی ادائیگی کا ایشو ہے،اس کو بھی حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مزدور کی وجہ سے پاکستان ریلویز چل رہا ہے ، ان کی تنخواہیں اور اوور ٹائم کا مسئلہ حل کیا ہے،ساڑھے 12 ارب روپے کا شارٹ فال ہے اس کو جلد وزارت خزانہ سے مل کر حل کرلیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلویز پورے پاکستان کا واحد ادارہ ہے جس کے ملازمین کی پنشن ریلوے کے طرف سے ہے،فلاحی اور میرج فنڈ کیلئے 15کروڑ روپے مختص کیے ہیں،آمدن میں اضافہ کے بعد اس میں مزید اضافہ کریں گے،حکومت کی جانب سے سیلری میں اضافہ بھی ہم خود اپنے وسائل سے دیتے ہیں۔
شازیہ مری کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 68ارب روپے معمول کی پنشن کی مد میں دئیے جا رہے ہیں، بینیفٹس کا ایشو ہے،ریلوے کو منافع ہوا ہے روزانہ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی، موقع ملتے ہی اپنے وسائل سے مسائل حل کریں گے۔