سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج جاری؛ 141 امیدوار کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سٹی 42: سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج جاری ہوگئے ، کامیابی کا تناسب 3.20 فیصد رہا
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج جاری کر دیئے،امیدواروں نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان میں 519 امیدوار کامیاب قرار پائے، حتمی طور پر 141 امیدوار سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 میں کامیاب قرار پائے ، کامیاب امیدواروں میں 65 مرد اور 76 خواتین امیدوار شامل ہیں ،سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 میں کامیابی کا تناسب 3.
Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025
میر مصور علی، زوہا ٹوانہ، کنزہ احمد مغل ، محمد ذیشان، ارسلان خان ،ثانیہ، انضمام قاسم، مراد خالد، محمد اویس خان، ظہیر احمد ،کائنات شہزادی، عاقب شوکت، اسماء نثار، زرلشتہ فاطمہ، شاہ محمد ،ماریہ زیب اعوان، قمر عباس، حفصہ وقار، کاشف علی، زوہیب احمد کامیاب قرار دیے گئے
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 14مئی، 2025
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
این اے 18ہری پور ضمنی انتخاب: 169 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، ن لیگی امیدوار آگے
ضمنی انتخاب کا سب سے کڑا مقابلہ ہری پور کی نشست این اے 18 پر جاری ہے، سابق قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ شہر ناز عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
این اے 18 ہری پور میں 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 169 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان 57744 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
ضمنی انتخاب کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، پی ٹی آئی کی چھوڑی ہوئی نشستوں پر ن لیگی امیدوار آگےقومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، مختلف پولنگ بوتھس کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آنے لگے۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب 57608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 18 پر ضمنی انتخاب میں 9 امیدوار ہیں۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہر ناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ میں سخت مقابلہ ہو رہا ہے۔
این اے 18 پر 6 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب کے میدان میں ہیں، جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 944 ہے، جبکہ مجموعی طور پر 602 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی، عمر ایوب کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔