تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے ججز کو سر عام دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر ان ججز کے گھروں میں گھس جائیں گے۔

شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ شریف آدمی ہے اس لیے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹاتے ہیں، ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں، دروازہ توڑنے والوں میں سے ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کی ایسی کی تیسی اور ان ججز کی بھی ایسی کی تیسی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو عمران خان کے ساتھ نا انصافی کرے گا عوام ان کے گھروں گھسے گی۔

Shandana Gulzar on Fire ????
ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں، دروازہ توڑنے والوں میں سے ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کی ایسی کی تیسی اور ان ججز کی بھی ایسی کی تیسی، شاندانہ گلزار pic.

twitter.com/cst2daTHGq

— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) May 15, 2025

راجہ کبیر نے شاندانہ گلزار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی صاحب اپنی سیکیورٹی بڑھائیں کیونکہ ایک اور 9 مئی کی دھمکی آ چکی ہے۔

بریکنگ نیوز
تحریک انصاف کی شاندانہ گلزار نے سپریم کورٹ کے ججز کو ایسی کی تیسی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر ان ججز کے گھروں میں گھس جائے گی
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی صاحب اپنی سکیورٹی بڑھائیں کیونکہ ایک اور 9 مئی کی دھمکی اچکی ہے pic.twitter.com/Mmt5zPwWOy

— Raja Kabeer ™ (@kabeerraja786) May 15, 2025

حسن علی نے لکھا کہ شاندانہ گلزار کی جانب سے ملنے والی اس دھمکی پر توہین عدالت تو لگنی چاہیے۔

شاندانہ گلزار کی ججز کو سرے عام دھمکی

عوام ججز کے گھروں میں گھس جائیں گے

اس دھمکی پر توہین عدالت تو لگنی چاہیئے pic.twitter.com/OkcsTgrhYV

— Hasan Ali™ (@The_Hasan7) May 15, 2025

شاہد اسلم لکھتے ہیں کہ یہ نہیں چاہتے عمران خان جیل سے باہر آئیں اس لیے بغیر سوچے سمجھے ایسے بیان دیتے ہیں۔

اے نہیں چاندے اوہ باہر آوے، نہ کوئی منطق نہ کوئی سمجھ بوجھ بس ایسے بیان ٹھوک دو

— Shahid Aslam (@ShahidAslam87) May 15, 2025

ایک ایکس صارف نے کہا کہ شاندانہ گلزار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے یہ اداروں اور عدلیہ کو کھلی دھمکیاں دے رہی ہیں۔

اس بیان کی وجہ سے فوری طور پر اس کو گرفتار کریں
یہ عدلیہ اور اداروں کو کھلی دھمکی دی رہئ ہے@1s1pk @OfficialDGISPR @GovtofPakistan @ICT_Police @FIA_Agency @miandawoodadv https://t.co/5Ss09B81PN

— Muhammad Mohsin Khan (@MMohsin_Khan_92) May 15, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

26ویں آئینی ترمیم ججز دھمکی شاندانہ گلزار

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 26ویں ا ئینی ترمیم ججز دھمکی شاندانہ گلزار کے گھروں میں گھس شاندانہ گلزار والوں میں سے ایسی کی تیسی ججز کو

پڑھیں:

سرینگر، بھارتی فورسز کے گھروں پر چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری

بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گھروں میں گھس کر اہم دستاویزات، موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیواسز ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گھروں میں گھس کر اہم دستاویزات، موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیواسز ضبط کر لیں۔ گھروں پر چھاپوں اور کریک ڈائون کے دوران قابض فوجیوں نے مکینوں کو ہراساں کیا اور لوٹ مار کرتے رہے۔ بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے زالدگر میں عادل منظور لانگو، دوم کدل میں باسط بلال، رامپورہ میں وسیم طارق، کاو محلہ میں فیاض احمد لون، آبی گورپورہ میں محمد اشرف کالو، شہر کے علاقے دیوی میں قاضی عثمان، قلمدان پورہ میں مظفر احمد ماگرے اور پالپورہ نور باغ میں شہباز فاروق بٹ کے گھروں پر چھاپے مارے۔

متعلقہ مضامین

  • کسی دھمکی سے مرعوب نہیں ہونگے، پاکستان کا ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بھارتی بیان پر شدید ردعمل
  • بھارتی جارحیت کے متاثرین کے لیے وفاقی حکومت کی مالی امداد، شہداء کو ایک کروڑ، زخمیوں کو 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا: مالی اسکینڈل میں ملوث ملزمان کے گھروں سے ایک ارب 59 کروڑ برآمد
  • بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری
  • پاک بھارت جنگ سے ثابت ہوا کہ کشمیر ایٹمی فلیش پوائنٹ ہے، جی اے گلزار
  • کوہستان اسکینڈل، 1 ارب 59 کروڑ روپے کی کرنسی اور سونا برآمد
  • سارا دن مجھے فکر رہتی ہے عوام کیلئے کھانے پینے کی چیزیں مہنگی نہ ہو جائیں: مریم نواز
  • 5 مرلہ تک کے گھر، حکومت کا قرضوں کے سود پرسبسڈی دینے پرغور
  • سرینگر، بھارتی فورسز کے گھروں پر چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری