نئی شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت، اسراِئیلی اخبار کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسرائیل، شامی سرحد کی ازسر نو ترتیب کو خارج ازامکان قرار نہیں دے رہا۔ شام کو ابراہم اکارڈ میں شامل کرنے کا ایجنڈا بھی شامل ہے۔ اس معاملے میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ شامی صدر نے ابراہم اکارڈ میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ نئی شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت ہو رہی ہے۔ یہ بات چیت قطر کے ذریعے آذربائیجان میں ہو رہی ہے، جس میں ترکیہ بھی شامل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے کے مطابق ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بات چیت میں اسرائیلی چیف آف آپریشنز ڈائریکٹوریٹ، شامی اور ترک حکام بھی شامل ہیں۔ اسرائیل، شامی سرحد کی ازسر نو ترتیب کو خارج ازامکان قرار نہیں دے رہا۔ شام کو ابراہم اکارڈ میں شامل کرنے کا ایجنڈا بھی شامل ہے۔ اس معاملے میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ شامی صدر نے ابراہم اکارڈ میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ابراہم اکارڈ میں بات چیت
پڑھیں:
غزہ پر اسرائیل کا بد ترین حملہ، بمباری سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی، 28 فلسطینی شہید
غزہ(نیوز ڈیسک)جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیل کے بد ترین حملے میں 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس کے یورپی اسپتال کے احاطہ میں 9 بنکر بسٹر بم پھینکے گئے، بم پھٹنے سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی حملے میں اب تک 28 فلسطینی شہید جبکہ 70 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیل کی جانب سے زخمیوں کو نکالنے والوں پر بھی بمباری کی گئی، بم حملوں کے باعث اسپتال کے قریب کھڑی بس زمین میں دھنس گئی۔
ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق خان یونس میں حملے میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ، حماس رہنما اسپتال کے نیچے زیر زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس میں تھے۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے یحیٰی سنوار کے بھائی محمد سنوار کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام