معرکہ حق کی کامیابی پر ایف سی این اے گلگت میں پروقار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی دی اور پھول چڑھائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آپریشن بنیان مرصوص (معرکہ حق) کی کامیابی پر یادگارِ شہداء ایف سی این اے گلگت میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا اور وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی دی اور پھول چڑھائے، جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ شہداء کی قربانیاں قوم کا قابلِ فخر اثاثہ ہیں۔ ان کی لازوال قربانیاں ہماری آزادی، سلامتی اور قومی وقار کی ضمانت ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کی شدید قلت، حادثات کا خدشہ
سعید احمد:ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کی شدید قلت سامنے آئی ہے، جس کے باعث 409 بوگیوں کی کمی اور سالانہ مرمت نہ ہونے والی بوگیوں کے سبب حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ریلوے سسٹم میں ٹرینوں کے آپریشن کے لیے 1,464 بوگیاں درکار ہیں، تاہم اس وقت صرف 1,055 بوگیاں موجود ہیں، جس کے باعث 409 بوگیوں کی شدید قلت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق موجود بوگیوں میں سے 118 بوگیاں سالانہ مرمت کیے بغیر چلائی جا رہی ہیں، جبکہ اوورڈیوپی او ایچ بوگیوں کی شمولیت سے ٹرین حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
پاکستانی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے این او سی جاری
مزید براں، 506 بوگیاں ورکشاپ میں مرمت کی منتظر ہیں۔