غزہ کی پٹی میں خوراک کے داخلے کی اجازت دِیں گے ، اسرائیل
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا کہ اسرائیل غزہ میں کچھ غذائی اشیا کے داخلے کی اجازت دے گا۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعلان فوج کی جانب سے غزہ میں ایک نئے زمینی آپریشن کے آغاز کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔نیتن یاہو کے دفتر نے بیان میں کہا کہ اسرائیل بنیادی مقدار میں غذا غزہ کے عوام تک پہنچانے کی اجازت دے گا تاکہ وہاں بھوک کے بحران کو مزید سنگین ہونے سے روکا جا سکے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
غزہ کے بارے میں امریکی حکام کی نتین یاہو سے درخواست
نتین یاہو سے اپنی ایک ملاقات میں اسٹیو ویٹکاف اور جیرڈ كُشنر کا کہنا تھا کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے غزہ میں سیز فائر خطرے سے دوچار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی "اسٹیو ویٹکاف" نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ اس حوالے سے اسرائیلی TV 12 نے خبر دی کہ تل ابیب میں نتین یاہو کے ساتھ اسٹیو ویٹکاف اور امریکی صدر کے داماد "جیرڈ كُشنر" کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں امریکی حکام نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے غزہ میں سیز فائر خطرے سے دوچار ہو۔ اس میٹنگ میں اسٹیو ویٹکاف اور جیرڈ کُشنر نے نتین یاہو سے کہا کہ وہ معاہدے کے دوسرے مرحلے تک پہنچنے کے لئے حتی المقدور کوشش کریں۔ دونوں امریکی شخصیات نے کہا کہ جنگ بندی کو خطرے میں ڈالنا بالکل غیرقابل قبول ہے۔