بھارتی فوج بری اور فضائی پٹائی کے بعد ہماری بحریہ سے لڑنے کی ہمت نہ کرسکی، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کراچی:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج ہماری بری اور فضائی افواج سے پٹائی دیکھ کر ہماری بحری فوج سے لڑنے کو تیار ہی نہیں ہوئی ورنہ پاکستان نیوی ایک بار پھر آپریشن دوارکا کی یاد تازی کردیتی۔
یہ بات انہوں ںے پاکستانی نیوی ڈاکیارڈ کے دورے میں نیوی کے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں انہوں نے نیوی کے افسران و جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ان کے ہمراہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج بری اور فضائی پٹائی دیکھ کر اور ہماری بحری فوج کی تیاری کو دیکھ کر پاکستانی نیوی سے لڑ کر مزید پٹنے اور رسوا ہونے کے لیے تیار نہیں ہوئی۔
کشیدہ صورتحال میں قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی، بہادر افواد میں مربوط تعاون سنہری باب ہے پاکستانی عوامی بھی اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
بھارتی مہم جوئی میں دنیا میں ایک بار پھر دیکھ لیا کہ ہماری بحریہ مکمل طور پر تیار تھی، بحری ہتھیار مقررہ پوزیشن پر نصب کردیے گئے تھے ہماری بحریہ 1965ء کی طرح ایک بار پھر دوارکا کے لیے تیار تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی تیاری مثالی تھی، پاک بحریہ نے بندرگاہوں اور تجارتی راستوں کا بھرپور تحفظ کیا، ہمیں پاک بحریہ کی غیرمعمولی کارکردگی پر فخر ہے، جدید ٹیکنالوجی کےسبب اس کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے ایک بار پر ترکیہ کے صدر، سعودی ولی عہد، صدر یو اے ای، امیر قطر، آذر بائیجان کے صدر اور دیرینہ دوست چین کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹرمپ از آ مین آف پیس جنہوں ںے عین موقع پر دونوں ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ بند کرائی میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ایک خیر خواہ دوست کا کردار ادا کیا اور یہاں تک کہا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے بھی ایک مخلصانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایک بار پھر انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی کے ایک روز بعد ہی اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے
غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے صرف ایک روز بعد ہی اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے صیدا میں متعدد فضائی حملے کردیے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بمباری المصیلح اور النجاریہ کے درمیانی علاقے میں کی گئی، جہاں ایک شوروم کو نشانہ بنایا گیا جس میں بلڈوزر اور کھدائی کی مشینیں موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی لبنان میں تباہی، اسرائیل کا جنگی جرم قرار، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
حملے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں اور بھاری مشینری مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے، جبکہ دھماکوں سے علاقے میں بجلی کے کھمبے بھی گر گئے جس کے باعث مختلف مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ہزاروں فلسطینی شہری اپنے برباد گھروں کی جانب واپس لوٹنے لگے۔
ادھر اسرائیلی افواج نے معاہدے کے تحت نئی سرحدی پوزیشنز سنبھالنا شروع کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل لبنان میں شہریوں پر حملے بند کرے، امریکا
امریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کے مطابق اسرائیلی فوج انخلا کے پہلے مرحلے کو مکمل کر چکی ہے، جبکہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹوں کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل امریکا غزہ جنگ بندی فضائی حملے لبنان وی نیوز