سعودی عرب کی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
سعودی عرب نے غزہ میں اسرائیل کی جاری اور بڑھتی ہوئی زمینی اور فضائی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی یہ کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری فوجی آپریشنز نہ صرف بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ ان سے پہلے سے جاری انسانی بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ فوری طور پرمداخلت اورمظلوم فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔