ڈی جی خان، بیگناہی ثابت کرنے کیلئے شہری کو باندھ کر گہرے پانی میں چھوڑ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اس قبائلی رسم کے مطابق متاثرہ شخص کو دوسرے شخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے اور پانی میں رہنے کے دوران اپنا سر پانی کے اندر ہی رکھنا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں شہری پر خاتون سے مبینہ تعلقات کے الزام میں جرگے کے فیصلے پر شہری کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں چھوڑ دیا گیا۔ جرگے کے فیصلے کے بعد شہری پانی میں مقرر وقت تک رہنے کے بعد زندہ نکل آیا، اس قبائلی رسم کے مطابق متاثرہ شخص کو دوسرے شخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے اور پانی میں رہنے کے دوران اپنا سر پانی کے اندر ہی رکھنا ہوتا ہے۔ بعد ازاں غیرقانونی جرگے پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا، اس سے اس کی جان بھی جا سکتی تھی لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب انصاف فراہم کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
View this post on Instagramبٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔