2025-05-20@22:55:21 GMT
تلاش کی گنتی: 802

«جاری رکھنے کا»:

    دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے گاؤں ہرمز میں ایک گھر پر بم حملے میں 4 بچے جاں بحق اور خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بم حملے میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر ورثا کا میتیں رکھ کر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے گاؤں ہرمز میں ایک گھر پر بم حملے میں 4 بچے جاں بحق اور خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ فیصلہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی اور دشمن کو شکست دینے میں ان کے کلیدی کردار کے اعتراف میں کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دشمن کے خلاف کامیابی پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی بھی منظوری دی۔ اعلامیے کے مطابق پاک فضائیہ نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کے خلاف شاندار...
    کانگریس صدر نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں مودی نے 151 غیر ملکی دورے کئے اور 72 ممالک کا دورہ کیا پھر بھی مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کے تحت ہمارا ملک اکیلا پڑچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب اس معاملے کو لے کر کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر بڑے الزام لگائے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ اگر پہلگام میں سیکورٹی فراہم کی جاتی تو لوگوں کی ہلاکتیں نہ ہوتیں۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ نریندر مودی کشمیر نہیں گئے کیونکہ سیکورٹی ایجنسیوں نے انہیں منع کیا تھا۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کشمیر میں 26 لوگ مارے گئے کیونکہ مودی...
    وفاقی کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست فاش دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔ کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم...
    حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص میں ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اس میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔بیان کے مطابق وفاقی کابینہ میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن...
    حکومت پاکستان نے ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جن میں سب سے اہم چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، بھارت نے ہی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات میں پاکستان میں بھی مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دفترخارجہ نے پاکستان پر گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی فوج کا الزام مسترد کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا، اس حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے خود 6 اور7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارتی الزامات کا مقصد اپنے قابل مذمت اقدام سے توجہ ہٹانا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا محافظ ہے، ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکستان...
    لاہور: پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی نے سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی جوڑ میلہ 16 جون کے علاوہ 30 مئی کو بھی منانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن نانک شاہی کلینڈر کے مطابق ہر سال 16 جون کو گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منایا جاتا ہے جبکہ شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر سال یہ دن 30 مئی کو مناتی ہے۔ مزید پڑھیں: سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو بےنقاب کرتا ہے، محسن نقوی شہیدی جوڑ میلہ منانے کے دن پر تنازع کی وجہ سے بھارت سے سکھ یاتریوں کی کم تعداد پاکستان آتی ہے تاہم پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی...
    مودی سرکار کے ظلم کے ستائے سکھ بغاوت پر اتر آئے اور بھارتی سکھوں نے عالمی سطح پر انصاف کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سکھ برادری نے  بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی سکھ  شہری نے کہا کہ  ہم نریندر مودی کو پھانسی کی سزا دلوائیں گے، مودی کے خلاف نیشنل اور انٹرنیشنل کورٹ میں مقدمات چلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سے بڑا چال باز نہ اس دنیا میں تھا ،نہ ہے اور نہ ہوگا، مودی ایک قاتل ہے اس نے بہت سے لوگوں کا قتل کیا،  مودی نے اُن لوگوں کا قتل کروایا جنہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔  بھارتی سکھ شہری نے کہا کہ تین ججوں...
    2027-28 تک پاکستان کا بیرونی مالیاتی خلا 88 کھرب روپے سے تجاوز کر جائے گا جب کہ اگلے مالی سال میں پاکستان کا بیرونی مالیاتی فرق 19.75 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2026-27 میں بھی مالی خلا 19.35 ارب ڈالر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، 2027-28 میں مجموعی غیر ملکی ذخائر 23 ارب ڈالر تک متوقع ہیں۔ ترسیلات زر 36 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کا امکان ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.85 ارب ڈالر تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ 2030 تک نجکاری سے کوئی آمدنی متوقع نہیں۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں کاروباری گروپوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی فروخت کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، نجکاری کمیشن نے درخواستیں طلب کرنے کے لیے تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔(جاری ہے) نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے خریدنے میں دل چسپی رکھنے والے کاروباری گروپ 3 جون تک نجکاری کمیشن کو درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالر یا 14 لاکھ روپے ناقابل واپسی ارسال کرنے ہوں گے، کمیشن نے یہ بھی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کا بیرونی مالیاتی خلا 28-2027 تک 88 کھرب روپے ( 31.4 ارب ڈالرز) سے زائد رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2030 تک نجکاری سے کوئی آمدنی نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیرونی مالیاتی فرق 26-2025 کے اگلے بجٹ میں 19.75 ارب ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے اور مالی سال 27-2026 میں یہ 19.35 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔آئی ایم ایف کی سٹاف رپورٹ کے مطابق 28-2027 تک مجموعی غیر ملکی ذخائر 23 ارب ڈالر ہونگے، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 3.85 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے جبکہ ترسیلات زر بڑی حد تک 36 ارب ڈالر کے اسی بریکٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پیر کو علی الصبح جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیاجہاں پر انہوں نے تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت دن رات اور ہفتے کے ساتوں دن کام جاری رکھا جائے۔(جاری ہے) انڈر پاس کی تعمیر سےائیرپورٹ تا مری و کشمیر تک سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی۔ شہریوں کے وقت کے ساتھ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر ہونے...
    ویب ڈیسک:  لاہور کے علاقے ساندہ میں پولیس کے ایک اہلکار کو غیر قانونی اسلحہ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار اہلکار کی شناخت کانسٹیبل فیصل علی کے نام سے ہوئی  جو ایس پی اقبال ٹاؤن کا ڈرائیور بتایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رہائشی آصف شہزاد نے فیصل علی کو اسلحہ فروخت کرتے دیکھا اور فوری طور پر 15 پر کال کر دی۔ اطلاع ملنے پر اے ایس آئی رانا عارف نے موقع پر پہنچ کر آصف شہزاد کی نشاندہی پر اہلکار فیصل علی کو حراست میں لے لیا۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا گرفتاری کے وقت فیصل علی کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل...
    تبصرۂ کتب   ٭ڈاکٹر مبشر حسن نے بتایا کہ بھٹو ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں کہیں جارہے ہی، جس سے حسین نقی کو واضح ہو گیا کہ بھٹو اور فوج مل کرکام کررہے ہیں اور بھٹو اقتدار مجیب کے حوالے کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ٭جنہوں نے 1971 کے بعد کٹے پھٹے پاکستان میں اقتدار پر قبضہ کیا، انہوں نے اپنے ” دوست” زیڈ اے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا اور ان کے خاندان کے اکثر ارکان کو بھی ہلاک کر دیا گیا ٭سلہری نے جواب دیا کہ میں سمجھ گیا کہ پاکستان اور میں بدل گئے ہیں۔ میں اب بھٹو کے ساتھ ہوں اور اس سے قبل میں جنرل ایوب خاں اور گزشتہ حکمرانوں کے ساتھ تھا ٭...
    سٹی 42 : سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا ۔   آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے جاری علامیے کے مطابق بجٹ سے ایک روز قبل اور بجٹ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، بجٹ ڈے دھرنا میں مُلک بھر سے وفاقی ملازمین شرکت کریں گے۔  جاری کردہ علامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے، وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے)دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی ’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘  کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق’’پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا۔بھارت کی جارحیت کیخلاف’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا۔پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں گئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازعے نے عوامی جذبات میں تبدیلی کی لہر پیدا کی ہے۔‘‘ اسلامی...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے کورین کمپنی ہنڈائی موٹرز کے ساتھ کنگ سلمان آٹو موٹرکمپلیکس میں پہلے کار پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اردو نیوز کے مطابق وژن 2030کے اہداف کے تحت مملکت میں مختلف صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے تیزی سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔توقع ہے ہنڈائی موٹرز کے اشتراک سے قائم کی جانے والا مینوفیکچرنگ پلانٹ 2026 کی چوتھی سہ ماہی تک کام شروع کردے گا۔(جاری ہے) ایک اندازے کے مطابق کار پلانٹ میں سالانہ 50 ہزار گاڑیاں بنائی جاسکیں گی جن میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔مملکت میں کار کی صنعت کے قیام کے لیے دسمبر 2020 میں منصوبہ...
    سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینیئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت آدم پور ایئربیس کو پاکستان کے خلاف نیوکلر جنگ کے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لہٰذا سکھ برادری یہ ایئربیس بند کردے گی۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ میں بھارتی سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہونگے، ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں اپنے ویڈیو پیغام میں گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ جوہری تنازعہ شروع کرنے کے لیے ہم پنجاب کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خالصتان کے حامی سکھ آدم پور ایئر بیس کو مستقل طور پر بند کرنے...
    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی نے 20 سالہ طالبہ کے ساتھ جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جج افشاں اعجاز صوفی نے ملزم ارشد محمود اچھو کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، مجرم کو 5لاکھ روپے ہرجانہ اور 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو جائے۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 20 جولائی 2024 مقدمہ درج کیا تھا، والدہ گھروں میں کام کرنے گئی تب مجرم نے گھر میں داخلہ ہوکر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔
    توانائی کے شعبے کے معاہدوں میں نظرثانی سے متعلق حکومتی سطح پر کیے گئے 40 کھرب روپے کی بچت کے دعوے اس وقت غلط ثابت ہوئے جب حکومتی ملکیتی اداروں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی عوامی سماعت میں اعتراف کیا کہ اصل بچت محض 20 سے 25 کھرب روپے (تقریباً نصف) ہوگی۔ اس بچت کے نتیجے میں اگلے مالی سال میں بنیادی ٹیرف میں صرف 30 سے 67 پیسے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ سماعت نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جسے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔ سی پی پی اے جو پاور ڈویژن کے...
    اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل تکنیکی مذاکرات جاری ہیں۔پالیسی سطح کی بات چیت 19 مئی سے شروع ہو کر 23 مئی تک جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال میں مجموعی آمدنی 200 کھرب روپے تک پہنچ سکتی ہے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر سخت کنٹرول ضروری ہے۔آئی ایم ایف کی پیشگوئی ہے کہ اقتصادی ترقی 3.6 فیصد اور افراطِ زر 7.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔اگلے سال کے لیے حکومت کی آمدنی کا ہدف 190 کھرب 900 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر کی وصولیوں کے ساتھ زرعی آمدنی پر ٹیکس اہم کردار...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے۔ یہ سیزفائر امریکا اور دیگر دوستانہ ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوا تھا، دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اگرچہ اس رابطے کی تفصیلات کسی بھی جانب سے منظرعام پر نہیں آئیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور سابقہ رابطے (جو پیر کو ہوا تھا) میں طے شدہ ’سٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
    یوم تشکر کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری فوج نے پاکستان کو سرخرو کیا اور ہماری فوج نے مودی کو دن کے تارے دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان کی قوم ہمیشہ سرخرو ہوگی اور امید ہے کہ گجرات کا قصائی سوچے گا بھی نہیں کہ وہ پاکستان سے جنگ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے وزراء نے کہا ہے کہ بھارت کا قصائی اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھے گا، پاکستان کی افواج، بری، بحری اور فضائی تمام نے صرف چند گھنٹوں میں بھارت کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا اور جو بھارت آج تک یہ سمجھ رہا تھا...
    —فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے رابطے کے بعد بھارتی فوج کا بیان سامنے آیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں نے اعتماد سازی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی فوج نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے الرٹ کی سطح کم کرنے کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ مثبت رہاپاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان جنگ بندی کے بعد تیسرا رابطہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز...
     کامرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے  کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے شاندار فتح ہمیں پہلے نصیب نہیں ہوئی تھی ،پاکستان کی کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کیا ، دشمن کو پیغام مل گیا کہ اگر دوبارہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے۔ کامرہ ایئر بیس کے دورے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فضائیہ کے شاہینوں کو عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، جوانوں نے جنگ میں دشمن کے دانت توڑے اور غرور کو خاک میں ملایا، 6 سے 10 مئی تک دنیا کو پاک فضائیہ نے اپنی اعلیٰ ترین مہارت...
    بھارت میں ترکیہ اور آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی حالیہ کشیدگی کے دوران حمایت پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارتی شہریوں نے ان دونوں ممالک کے سیاحتی دورے منسوخ کرنے شروع کر دیے ہیں۔ بھارتی بکنگ کمپنی MakeMyTrip کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ترکی اور آذربائیجان کے لیے بکنگ میں 60 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ منسوخیوں میں 250 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ EaseMyTrip کے سی ای او رکانت پٹّی نے بتایا کہ ان کی ویب سائٹ پر ترکی کے لیے 22 فیصد اور آذربائیجان کے لیے 30 فیصد بکنگز منسوخ ہو چکی ہیں۔ Post Views: 4
    چین نے بھارت پر کاری ضرب لگاتے ہوئے نئی دہلی کے زیرِ قبضہ اروناچل پردیش کو زنگنان کا نام دیتے ہوئے اسے اپنا علاقہ قرار دے دیا ہے۔   اور زنگنان کے 27 مقامات کے نام بھی تبدیل کر دیئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی حکومت نے زنگنان (اروناچل پردیش) کے مقامات کے نام تبدیل کرنا چینی خود مختاری ہے، زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے، ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارے اندرونی معاملات میں شامل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے، ایسا کرنے کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔بھارت زنگنان کو...
    آئندہ وفاقی بجٹ پر ورچوئل تکنیکی سطح کی بات چیت شروع ہوچکی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم اایف) کا اندازہ ہے کہ پاکستان کی مجموعی آمدنی اگلے مالی سال میں تقریباً 200 کھرب روپے تک پہنچ جائے گی، جو اس وقت کے 170 کھرب 800 ارب روپے کے تخمینے سے زیادہ ہے، آئی ایم ایف نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر سخت کنٹرول پر زور دیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو لنک پر 3 دن کی تکنیکی بات چیت کے بعد بجٹ کی تکمیل پر پالیسی سطح کی رسمی بات چیت پیر (19 مئی) کو شروع ہوگی اور جمعہ (23 مئی) تک جاری رہے گی، آئی ایم ایف کے اسٹاف مشن اور پاکستانی حکام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت 2 مہینے کے اندر تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو محروم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر 4.12 روپے فی لیٹر شرح سے اضافی اخراجات عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ اقدام صارفین کو اگلے 15 روز کے لیے ممکنہ ریلیف سے محروم کر سکتا ہے جو آج (جمعرات) اگلے 2 ہفتوں کے لیے قیمتوں کے اعلان کی وجہ سے ملنا تھا۔ یہ تجویز پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کو پیش کی ہے، 4.12 روپے فی یونٹ کے اضافے کا سالانہ اثر تقریباً 75 ارب روپے بنتا ہے جو آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم...
    اسلام آباد: حیدر آباد سکھر موٹر وے کو ترقیاتی پروگرام کا حصہ نہ بنانے پر قومی اسمبلی میں بحث ہوئی، جس میں اہم منصوبے کو ترجیح نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ منصوبے کو پی ایس ڈی میں شامل نہ کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر  شرمیلا فاروقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے لیکن اس منصوبے پر کام نہیں کیا جارہا ۔ یہ سندھ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوگی ۔ وزیر مملکت ارمغان سبحانی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ  یہ اہم نوعیت کا حامل منصوبہ ہے اور اسے ترجیحی بنیادوں پر لیا جارہا ہے۔ یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔  اس میں...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے . پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں فریقین نے تازہ زمینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارت کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کو برقرار رکھنے اور پہلے رابطے کے دوران طے کئے گئے ’اسٹیٹس کو‘ کو قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ سیز فائر امریکا اور دیگر دوستانہ ممالک کی سفارتی کوششوں کے ذریعے ممکن ہوا تھا۔...
    پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد چین نے بھی بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا، چینی حکومت نے زنگنان کے مقامات پر کم از کم 27 سرحدی علاقوں کو چینی نام دے کر اسے اپنی خودمختاری قرار دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے، ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارےاندرونی معاملات کا حصہ ہے، یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا، اقدام کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔ بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے، چین زنگنان کو جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے،...
    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بدھ کی دوپہر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جو حالیہ سیز فائر کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تیسرا براہِ راست رابطہ ہے۔ یہ سیز فائر امریکی اور دیگر دوست ممالک کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ باخبر ذرائع کے مطابق، بدھ کے رابطے میں فریقین نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ سیز فائر کو مؤثر طور پر برقرار رکھا جائے گا۔ گزشتہ رابطے میں بھی طے شدہ ’اسٹیٹس کو‘ کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ سرکاری سطح پر رابطے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں،...
    ویب ڈیسک:وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل تکنیکی مذاکرات جاری ہیں۔  پالیسی سطح کی بات چیت 19 مئی سے شروع ہو کر 23 مئی تک جاری رہے گی۔  ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال میں مجموعی آمدنی 200 کھرب روپے تک پہنچ سکتی ہے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر سخت کنٹرول ضروری ہے۔  آئی ایم ایف کی پیشگوئی ہے کہ اقتصادی ترقی 3.6 فیصد اور افراطِ زر 7.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025  اگلے سال کے لیے حکومت کی آمدنی کا ہدف 190 کھرب 900 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا عہدہ رکھنے کی اجازت دے دی، جنید اکبر پر مجھے پورا اعتماد ہے، اگر وہ تنظیمی ذمہ داریوں پر فوکس رکھنے کے ساتھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی چلا سکتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ " پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سویلینز...
    سکھر اور خیرپور کی پولیس نے دریائی (کچے) کے علاقے میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے اغواکاروں سے 12 مغوی افراد کو بازیاب کرالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ آپریشن 12 مئی کو سکھر کے کچے کے علاقے باگڑجی میں شروع ہوا اور 13 مئی تک جاری رہا۔ کارروائی کے دوران پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، ڈاکوؤں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جن میں 12.7 ایم ایم مشین گنیں، جی تھری رائفلیں، سب مشین گنیں (ایس ایم جیز)، دستی بم اور راکٹ لانچر شامل تھے۔ اس کے باوجود پولیس اہل کاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجرموں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے اور کئی اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔...
    پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بھارت کی مودی سرکار آزادی صحافت پر حملہ آور ہے، اور غیرملکی میڈیا کو نشانے پر لیا ہوا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں صرف گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی غصہ بڑھنے لگا، پاکستان کی حمایت پر چینی اور ترک سوشل اکاؤنٹس بلاک کردیے مودی سرکار میں سچ بولنے یا حکومتی بیانیے سے اختلاف کی جرأت کرنے والے کو خاموش کرا دیا جاتا ہے۔ بھارت میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی مودی سرکار کی پابندی کی زد میں ہیں۔ بھارت میں چین اور ترکیہ کے حقائق پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل بلاک ہیں۔ گلوبل ٹائمز،...
    مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر بھارت نے سکھوں کے پاکستان جانے پر پابندی لگا دی۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کے خواہشمند 500 سکھ یاتری غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سکھ برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے  مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ  مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 30جون کو منائی جائے گی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 7 مئی 2025سے سکھوں کی...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی شخص توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون دہشتگردی میں 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی شہید علی حیدر کے زخمی کزن توقیر عباس کی خیریت دریافت کی اور نوجوان کے بلند حوصلے کو سراہا۔انہوں نے توقیر عباس کی زخمی آنکھ کے علاج معالجے بارے ڈاکٹرز سے معلومات لیں اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ توقیر عباس کی آنکھ کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، دعا ہے کہ اللہ زخمی توقیر عباس کو جلد صحتیابی عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ نے شہدا کی...
    لاہور: سماعت سے محروم شہریوں کو پنجاب اسمبلی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے خصوصی ایس ایل ٹی کی سہولت دے دی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا ایوان کو عوام دوست بنانے کے لیے بڑا اقدام ہے۔ اب سماعت سے محروم حضرات بھی اسمبلی اجلاس سمجھ سکیں گے۔ ملک محمد احمد خان کی ہدایت کے مطابق اسمبلی اجلاس میں اب سے سائن لینگویج ٹرانسلیٹر موجود رہے گا۔ سائن لینگویج ٹرانسلیٹر کو لائیو نشریات میں اسکرین کا مخصوص حصہ دیا جائے گا، جس کے لیے اسمبلی میں ایک کیمرا مختص کر دیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سماعت سے محروم حضرات کے لیے بھی ایوان میں جگہ بنا دی گئی۔ اسپیکر...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جنید اکبر کو بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔چند گھنٹے قبل ہی جنید اکبر نے پارٹی قیادت کو اپنا چیئرمین پی اے سی کے عہدے کا استعفیٰ ارسال کرنے کی تصدیق کی تھی۔ جنید اکبر کی چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفے کی تصدیقجنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے عہدے سے متعلق استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کو استعفیٰ بھیجنے والے جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔بیرسٹر گوہر نے چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ جنید اکبر سے استعفیٰ لینے کی...
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فوجی قیادت پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی بند کمرے کی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات اور ان کی وجوہات کا جائزہ  لیا گیا۔ اس میٹنگ کے دوران، فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ پر مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف حالیہ کارروائیوں کے دوران ہندوستانی فضائیہ کی کارکردگی کو کمزور کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اور ان کی ہندوستان کے ساتھ وفاداری پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ اس میٹنگ کی کارروائی سے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر  اجیت دوول نے بھارتی ایئر چیف امیر پریت سنگھ کو مخاطب کرتے...
    لاہور: سماعت سے محروم شہریوں کو پنجاب اسمبلی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے خصوصی ایس ایل ٹی کی سہولت دے دی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا ایوان کو عوام دوست بنانے کے لیے بڑا اقدام ہے۔ اب سماعت سے محروم حضرات بھی اسمبلی اجلاس سمجھ سکیں گے۔ ملک محمد احمد خان کی ہدایت کے مطابق اسمبلی اجلاس میں اب سے سائن لینگویج ٹرانسلیٹر موجود رہے گا۔ سائن لینگویج ٹرانسلیٹر کو لائیو نشریات میں اسکرین کا مخصوص حصہ دیا جائے گا، جس کے لیے اسمبلی میں ایک کیمرا مختص کر دیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سماعت سے محروم حضرات کے لیے بھی ایوان میں جگہ بنا دی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی...
    پنجاب اسمبلی نے سماعت سے محروم شہریوں کو اسمبلی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے خصوصی سائن لینگویج ٹرانسلیٹر (ایس ایل ٹی) کی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ اس سہولت سے اب سماعت سے محروم حضرات بھی اسمبلی اجلاس سمجھ سکیں گے جس کا مقصد اسمبلی کو عوام دوست اور اس کی کارروائیوں میں شراکت کو بڑھانا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسکردو کی انیقہ بانو جنہیں سماعت سے محروم بچوں سے محبت نے صدارتی ایوارڈ کا حقدار بنا دیا اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ہدایت کی ہے کہ اسمبلی اجلاس میں اب سے سائن لینگویج ٹرانسلیٹر موجود رہے گا، سائن لینگویج ٹرانسلیٹر کو لائیو نشریات میں اسکرین کا مخصوص حصہ دیا جائے گا اور اسمبلی میں ایک کیمرا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2025ء) پاکستان اور بھارت کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائرکا اگلا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رابطہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں افواج کے درمیان کوئی فائرنگ نہیں ہوگی، شہری آبادیوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا، پاکستان اور بھارتی افواج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے کوئی دراندازی نہیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائرکا اگلا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رابطہ ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل صبح بھارتی میڈیا نےڈی جی ایم اوز بات چیت شرو ع ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب یہ...
    سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف امیر جمیتِ اہل حدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی رہائش گاہ پہنچے اور پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پٴْر ہو سکے۔(جاری ہے) شہبازشریف نے کہاکہ ساجد میر نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو انکی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت...
    سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فرانس کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں فرانس کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا ۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے پورے بحران کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ذمہ داری سے کام کرتا رہے گا ۔  پنجاب یونیورسٹی کے ملتوی شدہ امتحانات کا شیڈول جاری ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار...
      نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی برقرار رکھنا بھارت کےلیے ناگزیر تو ہے، مگر وہ مکار دشمن ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ پر قیامت بیت رہی ہے، عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم روکیں۔ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، حافظ نعیم الرحمانامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اپنے تحفظ کےلیے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا مضبوط مؤقف بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بحران جنگی حالات کے کارپٹ کے نیچے گیا ہے، ختم نہیں...
    پاک بھارت کشیدگی ،امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرش مرز سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ ’جنگ بندی کو برقرار رکھیں اور رابطے میں رہیں۔‘روبیو نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور رابطوں کو بہتر بنانے کی...
    عبدالخالق مغیری: موئنجودڑو سے ملتی جلتی ایک اور آثار قدیمہ دریافت ہونے کا انکشاف سامنے آیا، موئنجودڑو سے 20 کلومیٹر دوری پر داہمراہ جو دڑو دریافت ہوا ہے۔ کیوریٹر  موئنجودڑو ظہیر الدین جوکھیو کی سربراہی میں محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم قدیم تہذیب داہمراہ جو دڑو پہنچ گئی، ماہر آثار قدیمہ کی ٹیم نے داہمراہ جو دڑو کی کھدائی شروع کردی۔  ظہیر الدین جوکھیو کیوریٹر موئنجودڑو کا کہنا تھا کہ داہمراہ جو دڑو بدھ مت دور کا ہے اور ہو بہ ہو  موئنجودڑو سے مشابہت رکھتی ہے، گرمی کے باعث کھدائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے مزید کھدائی کا کام نارمل موسم میں کریں گے۔  بادامی باغ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام اظہار تشکر ریلی
    ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جسے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا سوچ بھی نہ سکے۔ یومِ تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ہم نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے، آج کا دن نہ صرف شکرگزاری بلکہ قومی غیرت، جرات اور اتحاد کی فتح کا دن ہے۔انہوں...
    روزمرہ کی بہت سی عادات ایسی ہیں جو گردوں کے افعال میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق گردے کے افعال میں خون کو صاف کرنا اور فضلہ کو خارج کرنا شامل ہے لیکن کچھ عادات ایسی ہیں جو گردوں کے لیے بے انتہا نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ نمک کا زیادہ استعمال نمک بلاشبہ ایک ضروری شے ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے جس سے گردوں پر دباؤ پڑتا ہے اور ان کے اندر موجود باریک خون کی نالیاں خراب ہو جاتی ہیں۔ بلڈ پریشر میں اضافے سے ہونے والا نقصان گردوں کو خون کو صحیح طریقے سے صاف کرنے سے بھی روکتا ہے۔ لہٰذا نمک کا استعمال کم کرنا چاہیے اور کھانے کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا، پاکستان نے جواب میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کے پاس پاکستان سے بہتر ٹیکنالوجی ہے اور نہ مہارت ہے۔ بھارت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔ سینئر رہنما مسلم لیگ ن، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے، پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کیلئے تیار ہیں، پاکستان خود دہشت گرد کا شکار ہے، دہشت گردی کی کسی قسم کو قبول نہیں کر سکتے۔...
    سعید احمد: ائیرسپیس بندش سے بین الاقوامی ائیرلائینز کی جانب سے پروازیں منسوخ کر دی گئی،تھائی ائیر نے بنکاک سے لاہور، اسلام آباد فلائیٹ آپریشن 15مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کویت ائیرویز نے 13مئی تک فلائیٹ آپریشن معطل کردی،کویت ائیرویز 14مئی سے پروازوں کو بحال کرے گا۔ سلام ائیر کا 11مئی تک فلائیٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قطر ائیرویز کی جانب سے 14مئی تک کراچی کے علاوہ پاکستان بھر میں فلائیٹ آپریشن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ایمریٹس ائیرکا بھی اگلے 48گھنٹوں کے لیے فلائیٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی فلائی دبئی کا 11مئی تک فلائیٹ آپریشن بند رکھنے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اور متعلقہ ایوی ایشن حکام نے متعدد نوٹسز جاری کیے ہیں، جن میں شمالی اور مغربی بھارت کے 32 ہوائی اڈوں کو 14 مئی تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت کے احکام کے مطابق ادھم پور، انبالہ، امرتسر، اونتی پور بھٹنڈا، بھوج، بیکانیر، چندی گڑھ، ہلوارا، ہندن، جیسلمیر، جموں، جام نگر، جودھ پور، کنڈلا، کانگڑا (گگل)، کیشود، کشن گڑھ، کلو منالی (بھونتر)، لیہہ، لدھیانہ، موندرا، نلیا، پٹھان کوٹ، پٹیالہ، پوربندر، راجکوٹ (ہیراسر)، سرساوا، شملہ، سری نگر، تھوئس، اترلائی ہوائی اڈے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس مدت تک...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف جعلی میزائل حملوں کے لیے بھارتی پنجاب کی سرزمین کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی، جس پر بھارت کے باشعور سکھوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مودی کے فالس فلیگ آپریشنز کا حصہ نہیں بنیں گے اور اس کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ اور عالمی سطح پر تنقید سے بچنے کے لیے پنجاب کو جنگی عزائم کا میدان بنانا چاہتا ہے، جس کی ہر سطح پر مخالفت...
    مودی کا فالس فلیگ آپریشنز، غیورسکھوں کا بھارت کیخلاف کھڑے ہونے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی نے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کا انتخاب کیا جس کے بعد بھارتی سکھوں نے مودی کی چالبازی اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر غیور سکھوں نے بھارت کی سرزمین پر مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کا انتخاب کیا ہے، جس پر بھارتی سکھ رہنماوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔مودی کی چالبازیوں اور جھوٹے الزامات کے خلاف سکھ...
    بھارتی سکھوں نے مودی کی چالبازی اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ کے لیے تیار ہیں، مگر بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، وزیردفاع خواجہ آصف ذرائع کے مطابق نریندر مودی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزام تھوپنے کی غرض سے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کے انتخاب پر سکھ برادری برہم ہے۔ سکھوں کا کہنا ہے کہ وہ مودی کی  جھوٹی سازشیں بے نقاب کریں گے اور پاکستان پر الزام تراشیوں اور مودی کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ مزید پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار بھارت کے سکھ رہنماؤں کا کہنا...
    ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے  عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر  ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ  بیان میں دونوں فریقوں نے  کہا  کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر  ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے...
     پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے۔ پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کو عزت و احترام دیا ہے، میں سمجھتا ہوں پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے۔ رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے7  ہزار سکھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا جس میں  سے 800 پاکستان آئے اور اس پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک نہیں لیکن وہ یہاں سے محبتیں سمیٹ کر جارہے ہیں ۔دوسری جانب دفاعی تجزیہ کار اور سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد سعید نے کہا کہ...
    فلسطینی صدر محمود عباس، غزہ کے عیسائی برادری اور حماس قیادت نے پوپ لیو چہاردہم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے پیش رو پوپ فرانسس کے امن اقدامات کو جاری رکھیں۔ ویٹی کن کی جانب سے پوپ لیو چہاردہم کے انتخاب کے اعلان کے بعد محمود عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ نئے پوپ کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پوپ فرانسس کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے ویٹی کن کے اخلاقی، مذہبی اور سیاسی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقِ آزادی اور خودمختاری کا دفاع ان ترجیحات میں سرفہرست ہونا چاہیے۔ پوپ لیو چہاردہم جن کا اصل نام کارڈینل رابرٹ پیریوسٹ ہے، کا تعلق...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اصلاحاتی ایجنڈے پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کے اعتماد کو حوصلہ افزا قرار دیاہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کولندن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کے گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر بل ونٹرز سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں بینک کے اہم اور دیرینہ کردار کو سراہا گیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور ترقی کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی مسلسل حمایت پرشکریہ اداکیا،انہوں نے بنک کے موجودہ مالی معاونت کے منصوبوں پر بھی...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ملکی سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے دو دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ دو روز تک شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 9 اور 10 مئی کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم ہاوس میں اعلی سطح کا اہم اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں، اجلاس میں اعلی سول اور عسکری قیادت موجود ہے جبکہ اجلاس میں وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام بھی شریک ہیں۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاوس پہنچے۔وزیراعظم کی صدارت...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) معروف چینی ماہرِ امور خارجہ اور سابق چینی رہنما ڈینگ شیاوپنگ کے مترجم پروفیسر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو چین پاکستان کا مکمل دفاع کرے گا۔پاک بھارت کشیدگی سے چند دن قبل بھارتی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اتحادی اور آہنی بھائی ہیں۔ کوئی بھی اس اتحاد کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھے۔ اگر پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو چین ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں چینی شہریوں پر حملوں کے بعد بھی مکمل اور...
    ملک میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، اسلام آباد کا تمام تعلیمی ادارے آئندہ 2روز بند رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام (سب نیوز)ملک میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ دو روز تک شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی شامل،تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ Notification School & College Closure-3 (1)Download روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم شہباز شریف سے...
    کسی بھی ناگہانی آ فت یاحادثہ کی صورت میں گھبرانے کے بجائے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) بہت سی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ ایسے میں اگر عمومی نوعیت کی آسان اور سادہ تدابیر اختیار کی جائیں تو بہت سی قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرنا ہر شہری کیلئے ضروری ہے۔ آگ لگنے کی صورت میں متاثرہ شخص کو کیسے بچایا جاسکتا ہے؟ سب سے پہلے زخمی شخص کے دونوں کندھوں کو تھپتھپا کر اس سے بات کرنے کی کوشش کریں یا اس کا ردعمل محسوس کریں، اگر اس نے کوئی رسپانس نہیں دیا تو فوری طور پرریسکیوکو کال کریں اور اگر زخمی کا سانس نہیں چل رہا تو...
     وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے۔پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے، چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں۔وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق پنجاب بھرمیں پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔
    بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے اپنی ہی ریاست پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے  کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں:جنگ میں بھارتی سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہونگے، ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں ذرائع کے مطابق پاکستان کیخلاف جارحیت پر بھارتی فوج کو  پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے منہ کی کھانا پڑی ہے۔ بھارتی جارحیت سے پہلے بھی بھارتی  پنجاب کے سکھوں نے پاکستان کیخلاف مودی کاساتھ نہ دینے  کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی سکھ پاکستانی پنجاب کی سرزمین کو مقدس مانتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  مودی کو پاکستان کے  لاہور اور سیالکوٹ پر حملے کے لیے بھارتی سکھوں کی حمایت چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مودی بھارتی...
    بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستانی سکھ کمیونٹی نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سکھ شہری نے کہا کہ میں مودی سرکار کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری عوام مسلح افوا ج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وقت آنے پر ہم اپنی افواج  کے ساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب  دیں گے۔ سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہری نے گانا گا کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ گرونانک کی پاک دھرتی سے ہمیں بہت پیار ہے۔  
    فوٹو: فائل بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ میچز خطرے میں پڑگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال اور ایئراسپیس بند ہونے سے پیچیدہ صورتحال در پیش ہوسکتی ہے۔اس حوالے سے وزارتِ داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کی جانب سے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے: ایس ایس پی سیکیورٹی ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس اجلاس میں پی ایس ایل میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔اجلاس میں پی...
    سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آوٹ رکھنے کا حکم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آوٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آوٹ رہے گا۔ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہائشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہاہشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔ انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہاہشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے...
    بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اُس نے پاکستان کے نو مقامات پر حملے کیے ہیں۔ بھارتی حکومت نے بزدلانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دیر قبل بھارتی مسلح افواج نے آپریشن سندور کا آغاز کیا اور پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جہاں سے اس نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے خلاف دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایت جاری کی گئی تھی۔ بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے اقدامات مرکوز، نپے تلے اور غیر جارحانہ تھے ، کسی بھی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ بھارت نے اہداف کے انتخاب اور عملدرآمد کے طریقہ کار میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )بھارت بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بوکھلا گیا ہے اور عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کیلئے رابطے شروع کردئیے سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے عرب ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے حکام سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرائیں. ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے عرب دنیا کے حکمرانوں سے پاک بھارت تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے تاہم پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینا اس کا حق ہے اور وہ اپنے دفاع میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوسناک قرار دے دیا جبکہ ترکی نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں.(جاری ہے) پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس ہوا ہے اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا اور دونوں چین...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے ایک اوربزدلانہ اقدام اٹھاتے ہوئے کرتارپور راہداری کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔    ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستان پر کیے گئے حالیہ بزدلانہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جسے پاکستانی حکام نے اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کرتارپور کوریڈور بدستور کھلا ہے اور پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کی آمدورفت کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ تاہم، بھارتی حکام نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کرتارپور راہداری کے راستے سکھ یاتریوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پراجیکٹ مینجمنٹ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے، اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو...
     ویب ڈیسک:امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں سے رابطہ کرکے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور دیا ہے۔    مارکو روبیو نے دونوں ملکوں کے عہدیداروں سے رابطے کرکے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے بند نہ کیے جائیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا  امریکی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ پاک، بھارت کشیدگی کو انتہائی قریب سے دیکھ رہے ہیں، کشیدگی کے حل کے لیے دونوں ممالک...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے 19 اپریل کو نائب وزیر اعظم کے دورہ افغانستان کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں تجارت، روابط، اقتصادی تعاون، عوام سے عوام کے رابطوں اور سیاسی مشاورتی میکانزم کو دوبارہ فعال کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ فریقین نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے طویل المدتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطوں کو برقرار...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ آج صوبہ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ‏پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہدا کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے، ‏پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‏انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ شہروں پر کیے گئے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کردیا ہے۔ بھارت کے حملے کے بعد یہ اطلاعات آئی تھیں کہ پاکستان نے سرینگر ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے لیکن اب سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سری نگر ایئر بیس کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کو بھرپور...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا ہے جنہوں نے بھارتی حملے کو شرمنا ک قرار دے دیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی سویلینز پر حملہ کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ شرمناک ہے ۔  واضح رہے کہ بھارت نے پانچ پاکستانی شہروں کو نشانہ بنا یا ہے جس میں متعدد پاکستانی زخمی جبکہ تین سے زیادہ شہید ہو چکے ہیں ۔ مزید :
    کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے انٹیلی جنس کی ناکامی کو قبول کیا ہے اور ایسی صورتحال میں اسے 26 لوگوں کی ہلاکت کی ذمہ داری بھی قبول کرنی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی کو 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے سے تین دن پہلے ایک انٹیلی جنس رپورٹ ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے جموں و کشمیر کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ رانچی میں کانگریس کی "آئین بچاؤ ریلی" سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے یہ بھی پوچھا کہ اس انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر لوگوں کی حفاظت کو یقینی کیوں نہیں...
    بھارت میں حزب اختلاف کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے سے 3 دن پہلے حملے کی رپورٹ مل گئی تھی۔ انڈیا ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے مودی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ملک ارجن کھرگے نے کہا ہے کہ مودی نے پہلگام حملے سے 3 دن قبل انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد اپنا مجوزہ دورہ کشمیر منسوخ کیا، انٹیلی جنس رپورٹ ہونے کے باوجود مودی نے خود کو تو بچا لیا مگر سیاحوں کو بچانے کیلئے کچھ بھی نہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشتگردی...