سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاک افواج نے بھارتی فوج کے 258 لوگوں کو مارا، ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کردفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا۔

سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب ترقیاتی نہیں دفاعی بجٹ کی بات کرنی ہے ، فوج نے کم وسائل میں بڑا معرکہ مارا ، تمام فورسز کی تنخواہوں کو ڈبل کرنا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیز فائر کا دفاع کرنا ہماری کمزوری نہیں ، حکومت دل بڑا کرے اور اپوزیشن کو ویلکم کرے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے ، بھارت وہ دشمن ہے جس میں دشمنی کا سلیقہ بھی نہیں ،بھارت دہشتگردوں کو وسائل فراہم کررہاہے ،دہشتگردوں کو کچلنا چاہیے ،ان کومذاکرات کی میز پر نہیں لا سکتے۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت دہشتگردوں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے ، خضدار میں دوسرا اے پی ایس واقعہ کرنے کی کوشش کی گئی،دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا،طلال چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا،حکومت نے کبھی این آر او کی پیشکش نہیں کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر لوگوں کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا لیکن انہیں حکومت کی جانب سے این آر او کی کوئی پیشکش نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دشمن انتشار اور تقسیم پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے: احسن اقبال
  • واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کائنات کا سب سے عظیم معرکہ
  • بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر نے مان لی پاکستان کی فوجی طاقت، حیران کن انکشاف
  • عمران خان جتنی ملاقاتیں کسی قیدی کو میسر نہیں آئیں، سینیٹر عرفان صدیقی
  • بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقی
  • بھارت ‘نیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے مگر یہ کسی کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو
  • نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر عمران  سے ملاقات کی خبر لغو اور بے بنیاد ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • بھارت جنوبی ایشیاء میں نیا نارمل قائم کرنا چاہتا ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • بھارت دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا:پاکستان
  • عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا،طلال چوہدری کا دعویٰ