عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈہ  کی سربراہی میں  جی-7، اسلام آباد میں واقع بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ون ونڈو سہولت مرکز کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد مستحقین کو ایک ہی چھت تلے فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف، بہترین فلاحی پروجیکٹ قرار دے دیا

وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے مہمان وفد کا خیرمقدم کیا۔

وفد میں شامل دیگر معزز اراکین میں کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بین حسین، آپریشنز مینیجر جناب گیلیس جے ڈروگیلیس، پروگرام لیڈ برائے انسانی ترقی محترمہ ہنن ہنن پائن، سینئر آپریشنز آفیسر محترمہ ایوا لیسلوٹ لیسکرواٹ، سینئر سوشل پروٹیکشن اسپیشلسٹ جناب امجد ظفر خان، منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز کی معاون  خصوصی محترمہ این سنگز اور سینئر پروگرام اسسٹنٹ جناب ولید انور شامل تھے۔

وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، سید عمران احمد شاہ نے محترمہ اینا بجیردے اور ورلڈ بینک کی ٹیم کو بی آئی ایس پی کے وسیع اثرات اور آپریشنل دائرہ کار سے ذاتی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے ٹارگٹڈ اور مؤثر سوشل سیفٹی نیٹس کے ذریعے معاشرے کے سب سے کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے حکومتِ پاکستان کے پختہ عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بی آئی ایس پی صرف نقد رقم کی منتقلی کا پروگرام نہیں بلکہ ایک انقلابی اقدام ہے، جس کا مقصد مالی شمولیت، تعلیم اور صحت کی سہولیات کو یقینی بنا کر لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنا ہے اور بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانا اس کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے عالمی بینک کی دیرینہ شراکت داری کو سراہا اور اس تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سماجی تحفظ کے شعبے میں پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام نے پاکستان کی غریب خواتین کو شناخت دی، سینیٹر روبینہ خالد

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے استقبالیہ کلمات میں عالمی بینک کی مسلسل معاونت پر دلی شکریہ ادا کیا اور اس شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی شہید محترمہ بینظیر  بھٹو  کا  وژن ہے جس کا تصور انہوں نے اپنی جلاوطنی کے دوران دبئی میں پیش کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ  کو لازمی قرار دینے  کی شرط  کی بدولت  بی آئی ایس پی نے پاکستان کی لاکھوں غریب خواتین کو شناخت  دی اورمعاشی طور پر  خودمختار بنایا۔ انہوں نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ بچوں کی نادرا میں رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ بی آئی ایس پی کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور آج نادرا کے بعد سب سے بڑا ڈیٹا بیس بی آئی ایس پی کے پاس موجود ہے۔

سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے وفد کو بی آئی ایس پی کے بنیادی اقدامات اور عالمی بینک کے CRISP (کرائسز ریزیلینٹ سوشل پروٹیکشن) فریم ورک کے تحت حالیہ پروگرامز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ بی آئی ایس پی نے اپنے مستحقین کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ متعارف کروا کر مالی شمولیت کو فروغ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی مالی امداد کا امکان

بریفنگ کے بعد چیئرپرسن اور سیکریٹری نے وفد کو ون ونڈو مرکز کا دورہ کروایا جہاں مہمانوں نے مختلف سہولیات کا جائزہ لیا، مستفید ہونے والی خواتین سے ملاقات کی اور خدمات کی مؤثر اور عوام دوست  سہولیات کو سراہا۔

محترمہ اینا بیئرڈہ نے بی آئی ایس پی کے مشروط اور غیر مشروط نقد امدادی پروگرامز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرامز پاکستان کے سب سے کمزور طبقات تک مؤثر انداز میں پہنچ رہے ہیں، انہوں نے بی آئی ایس پی کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام، غذائیت اور خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا  کہ میں واقعی خوش ہوں کہ ہم نے ایک مضبوط شراکت داری قائم کی ہے جو نہ صرف معمول کے حالات میں بلکہ بحران کے وقت میں بھی کمیونٹیز کی مدد کرتی ہے۔ کووڈ۔19  اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران بی آئی ایس پی کا فوری اور مؤثر ردعمل اس کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ جب وسائل  بالخصوص ایسی خواتین کے ہاتھ میں دیے جاتے ہیں جو گھرانے کی سربراہ ہوں تو اس سے نہ صرف خاندان بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی بہتر ترقیاتی نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اینا بیئرڈ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام ورلڈ بینک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اینا بیئرڈ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام ورلڈ بینک بی آئی ایس پی کے عالمی بینک انہوں نے بینک کی کے لیے

پڑھیں:

چین کی اعلیٰ معیار کی وسعت عالمی ترقی کا محرک ہے،پاکستانی سکالر

چین کی اعلیٰ معیار کی وسعت عالمی ترقی کا محرک ہے،پاکستانی سکالر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز

چھنگ ڈاؤ(شِنہوا)چین کے ساحلی شہر چھنگ ڈاؤ کی اوشن یونیورسٹی آف چائنہ میں مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کرنے والے پاکستانی سکالر عدنان شاہ کا کہنا ہے کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ماحول دوست ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور ہائی ٹیک صنعتوں کو فروغ دے کر چین عالمی اداروں کو اپنی وسیع منڈی اور جدید صنعتی نظام کی طرف مسلسل راغب کر رہا ہے۔ چین کی اعلیٰ سطح کی وسعت نہ صرف پاکستان کی معیشت میں اعتماد اور توانائی کو فروغ دیتی ہے بلکہ یہ عالمی معاشی منظرنامے کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔

شاہ اس سے قبل پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے ایگزیکٹو سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اب وہ چھنگ ڈاؤ میں مقیم ہیں جہاں وہ بین الاقوامی تعاون، مشترکہ منصوبوں، مالیاتی انضمام اور بین الثقافتی قیادت جیسے موضوعات پر تحقیق کر رہے ہیں۔ وہ چھنگ ڈاؤ شہر کے سیاحتی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔عدنان شاہ نے کہا کہ میں تقریباً ڈیڑھ سال سے چین میں مقیم ہوں اور میرا پہلا تاثر یہ تھا کہ یہاں کا ماحول محفوظ، آسان اور رہنے کے قابل ہے۔

تیز رفتار ریلویز سے لے کر سمارٹ سٹیز تک، ماحول دوست توانائی سے ڈیجیٹل بنیادی سہولیات تک چین کی ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری واقعی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے چین کی مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ، بائیو ٹیکنالوجی اور دیگر جدید شعبوں میں کامیابیوں کو اس کے اختراعی اور پائیدار ترقی کا ثبوت قرار دیا۔شاہ کے مطابق چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مضبوط اقدامات، تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولیات دینے اور منڈی، قانون پر مبنی بین الاقوامی کاروباری ماحول کو فروغ دے کر اپنی وسعت میں مسلسل اضافہ کیاہے۔ چین کی معاشی ترقی حکومتی پالیسیوں میں تسلسل، جدت اور بین الاقوامی تجارت کا نتیجہ ہے۔ یہ معجزےسے کم نہیں جو پوری دنیا کے لئے فائدہ مند ہے۔شاہ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی)کے تحت آزمائشی منصوبے کے طور پر سی پیک نے پاکستان کے لئے بے شمار فائدہ مند نتائج دئیے ہیں۔سی پیک دونوں اقوام کی گہری اور پائیدار دوستی کی علامت ہے جس نے گزشتہ دہائی میں اقتصادی تعاون، عوامی رابطے اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دیا ہے۔

شاہ نے کہا کہ سی پیک اس بات کی بہترین مثال ہے کہ چینی ترقیاتی تصورات کس طرح بیرون ملک بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سی پیک نے پاکستان کی بنیادی شہری سہولیات کو جدید بنانے، توانائی کی صلاحیت میں اضافے اور علاقائی روابط بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تعاون زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور ماحول دوست ترقی جیسے شعبوں میں وسعت اختیار کر چکا ہے۔عدنان شاہ نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ2.0 تعاون کی 5 تزویراتی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے جن میں تزویراتی اعتماد میں اضافہ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) کو پاکستان کے “5 ایز” ترقیاتی فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگ کرنا، سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا، تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کا فروغ اور کثیرجہتی فورمز میں ہم آہنگی کو گہرا کرنا شامل ہے تاکہ مزید جامع اور منصفانہ عالمی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔بنیادی شہری سہولیات کے علاوہ شاہ نے دونوں اقوام کے درمیان عوامی تبادلوں میں گرمجوشی بڑھانے پر زور دیا۔ اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد جیسے پاکستانی شہروں نے چین کے بیجنگ، شی آن اور چھنگ ڈاؤ کے ساتھ سسٹر سٹی تعلقات قائم کئے ہیں جس سے تعلیم، ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں کے میدانوں میں تعاون بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں رہنے والے ایک محقق اور چھنگ ڈاؤ کے سیاحتی سفیر کے طور پر میں دونوں اقوام کے درمیان بڑھتی ہوئی باہمی ہم آہنگی اور دوستی کو واضح طور پر محسوس کر سکتا ہوں۔

انہوں نے آنے والے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے تیانجن میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجز اور غیر یقینیوں کے تناظر میں ایس سی او جیسے پلیٹ فارم رکن ممالک کے درمیان روابط اور تجارت کو بڑھانے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ چین کی اعلیٰ سطح کی وسعت مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر مبنی ہے۔ یہ سب کے لئے باہمی مفید ترقی کو ممکن بناتی ہے۔شاہ نے چھنگ ڈاؤ شہر کو جدید بندرگاہی انفراسٹرکچر کا حامل متحرک ساحلی شہر قرار دیا جو پاکستان اور چین کے درمیان بلا تعطل نقل و حمل اور سپلائی چین کو بہتر بنانے میں مدد کر رہا ہے۔

یہ شہر 2018 کے ایس سی او اجلاس کا میزبان بھی تھا۔ چھنگ ڈاؤ کی بین الاقوامی نقل و حمل، سرمایہ کاری تعاون، تجارتی سیاحت اور ثقافتی تبادلے پر توجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور عوامی روابط کے لئے نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔عالمی غیر یقینی حالات کے باوجود عدنان شاہ چین کے مستقبل کے حوالے سے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی منڈی میں بے پناہ مواقع ہیں، اپنی مضبوط اندرونی طلب، تیز رفتار ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مارکیٹ تک رسائی آسان بنانے کی جاری کوششوں کے ساتھ چین مسلسل ترقی کے مواقع فراہم کر رہا ہے اور عالمی معیشت کے لئے ایک طاقتور انجن کے طور پر کام کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی وفاقی حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں... چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت سی ڈی اے بورڈ ،، لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ،بورڈ سے منظوری لیے جانے کا امکان،کون کونسی تبدیلیاں کی جائیں... پاکستان میں ٹرانسفر پر جج کی رضا مندی آئینی تقاضا ہے: آئینی بنچ ’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم فرانس نے اسمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کردیئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے ، صدر زرداری
  • عالمی بینک پاکستان کی ترقی میں کلیدی شراکت دار ہے، 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری پر شکر گزار ہیں: وزیراعظم
  • وزیر خزانہ سے وفد کی ملاقات، عالمی بنک سے طویل مدتی استحکام کیلئے شراکت داری پر اتفاق
  • آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی، فچ ریٹنگ میں اضافہ اہم معاشی سنگ میل ہے، وفاقی وزیر
  • عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور ایک اہم شراکت دار کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم
  • عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنزانا بجیرڈے کی سربراہی میں بی آئی ایس پی کے ون ونڈو سہولت مرکز کا دورہ
  • عالمی بینک وفد کابی آئی ایس پی ون ونڈو سینٹر کا دورہ، خواتین کیلئے خدمات کو سراہا گیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی کوئٹہ آمد، امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس متوقع
  • چین کی اعلیٰ معیار کی وسعت عالمی ترقی کا محرک ہے،پاکستانی سکالر