سیلاب تو آ کر ہی رہے گا، پاکستان کے میٹ ڈیپارٹمنٹ کی ضِد
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان کا میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ جسے عرف عام میں محکمہ موسمیات کہا جاتا ہے بضد ہے کہ اس سال برسات میں پاکستان میں سیلاب آئیں گے، آج ایک بار پھر میٹ ڈیپارٹمنٹ عرف محکمہ موسمیات نے فورکاسٹ کر دی ہے کہ "مون سون کے پہلے حصے" میں شدید بارشیں ہوں گی اور سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا (کے پی ) کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہو گا۔
غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ چند روز مین کئی بار یہ پیش گوئی کی ہے اور آج "مون سون سیزن 2025 کے لیے موسمی آؤٹ لک" جاری کردی ہے جس میں ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان بتایا گیا ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مون سون کے پہلے حصے میں "شدید بارشوں" کا امکان ہے جب کہ سندھ , پنجاب، آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہے۔
کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا پکڑا گیا
بارشیں شمالی پنجاب مین زیادہ ہوں گی اور سیلاب "بڑے دریاؤں" میں آئیں گے
میٹ ڈیپارٹمنٹ بضد ہے کہ پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں "زائد بارشیں" ہونے، شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کاامکان ہے، میٹ ڈیپارٹمنٹ جس کے افسروں کا موسم کے متعلق تو تجربہ ہے لیکن دریاؤں کی مینیجمنٹ کا کوئی تجربہ نہیں، یہ بتا رہے ہیں کہ موسلادھاربارشیں بڑے دریاؤں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں جب کہ درجہ حرارت میں تغیرات کی وجہ سے تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان اور ژالہ باری ممکن ہے۔
کشمیر کا سودا ممکن نہیں، ریاست مخالف بیانیہ کی نفی کیجئے
برف پگھلنے کی رفتار بڑھے گی
میٹ ڈیپارٹمنٹ اپنی مون سون سیزن کی آؤٹ لک میں کہتا ہے کہ خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں زیادہ درجہ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتاربڑھ سکتی ہے، برف پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک ملک میں اوسط درجہ حرارت "معمول" سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اس دوران کشمیر، گلگت، بلتستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
نوابشاہ؛ مسافر کوچ اُلٹ گئی، 15 مسافر زخمی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں سیلاب
پڑھیں:
ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے وسطی صوبوں میں بارش اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 11 لاپتا اور 34 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ16ہزار سے زائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث 4صوبوں اور شہروں میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی 29 ٹن امدادی اشیاہیو شہر کے سیلاب زدہ متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں،جن میں خیمے، کمبل، ریسکیو کشتیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔