گرینڈ الائنس میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر مولانا کی مقبولیت میں کمی آئی: شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر مولانا فضل الرحمان کی مقبولیت میں کمی آئی۔
شبلی فراز نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی گرینڈ الائنس میں شمولیت کی باتیں چل رہی تھیں تو ان کی مقبولیت بڑھ گئی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ مولانا نے اگر فیصلہ کیا ہے کہ مزاحمت کی سیاست نہیں کریں گے تو یہ ان کا سیاسی فیصلہ ہے، وہ اگر خود کو محدود رکھنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے تو یہ نہیں کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے لیے کام کریں، ہم نے تو آئین و قانون کی بالادستی کے لیے مولانا سے تعاون کرنے کا کہا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شبلی فراز
پڑھیں:
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیراعلی سہیل آفریدی کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے وزیراعلی سہیل آفریدی کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
وکیل لیگی امیدوار نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل218 تھری کے تحت کمیشن کو کارروائی کا اختیار ہے، سہیل آفریدی خلاف کارروائی کی جائے۔الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ سہیل آفریدی کے خلاف الگ الگ درخواستیں آئیں، وکیل سہیل آفریدی علی بخاری نے کہا کہ ایک کیس ڈی آر او آفس اور ایک یہاں چل رہا ہے، ہمارے خلاف چاروں درخواستیں یکجا کر دیں۔
وکیل سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر حلقے سے باہر تقریر پری پول دھاندلی ہے توآپ نئی روایات ڈال رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے آپ کے نکات نوٹ کر لئے ہیں، مناسب حکم جاری کریں گے، بعدا ازاں الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، چودھری پرویز الٰہی ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، چودھری پرویز الٰہی وزیراعظم کا دانش یونیورسٹی سائٹس کا دورہ، منصوبے کی شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع، نعرے بازی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1فیصد ہوگئی، ملک میں تقریبا 80لاکھ افراد بے روزگار ہیں، سروےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم