ہوا اور پانی سے پیٹرول بنانے والی مشین تیار
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک)کیلیفورنیا کی ایک نئی کمپنی ایرسلَا نے ایک ایسی مشین متعارف کرائی ہے جو براہِ راست ہوا سے پیٹرول بنا سکتی ہے۔
امریکہ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی کام کرنے والی مشین بتائی جا رہی ہے۔ سائز میں یہ مشین ایک بڑے ریفریجریٹرکے برابرہے اور اسے مئی کے آخر میں نیویارک کے ایک عمارت کی چھت پر عوامی طور پر پیش کیا گیا۔
اس مشین کا طریقہ کار تین بنیادی مراحل پر مشتمل ہے۔
سب سے پہلے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو براہِ راست ہوا سے حاصل کیا جاتا ہے۔
پھر پانی کو بجلی کی مدد سے ہائیڈروجن میں تبدیل کیا جاتا ہے (اس عمل کو الیکٹرولیسز کہتے ہیں)۔
ہائیڈروجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ملا کر میتھانول بنایا جاتا ہے، جو آخر میں میتهانول سے پیٹرول بنانے کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔
یہ سارا نظام چھے کونوں والے تین الگ الگ ماڈیولز پر مشتمل ہے، جو قدرتی شہد کی مکھی کے چھتے سے متاثر ہو کر بنائے گئے ہیں۔ یہ ڈیزائن مضبوط بھی ہے اور بآسانی بڑی تعداد میں تیار کیا جا سکتا ہے۔
جہاں دیگر کمپنیاں بڑے کارخانوں میں ایندھن تیار کرنے پر زور دیتی ہیں، وہیں ایرسلَانے چھوٹے سائز کی، مقامی سطح پر چلنے والی مشینیں بنانے پر توجہ دی ہے۔
یہ مشینیں ان علاقوں میں بھی لگائی جا سکتی ہیں جہاں روایتی پیٹرول دستیاب نہیں۔ ہر یونٹ کے ساتھ عام پیٹرول نوزل ہوتا ہے، جس سے گاڑیوں کو اسی طرح ایندھن دیا جا سکتا ہے جیسے کسی پٹرول پمپ پر۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس مشین سے حاصل ہونے والا پیٹرول ”ڈراپ-ان“ ہے، یعنی یہ بغیر کسی تبدیلی کے عام گاڑیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگر مشین کو قابلِ تجدید توانائی (جیسے شمسی یا ہوا سے بنی بجلی) سے چلایا جائے تو یہ پورا عمل کاربن نیوٹرل ہوتا ہے یعنی جتنا کاربن نکالا جائے، اتنا ہی جذب بھی کیا جاتا ہے۔
ایک ایرسلَا یونٹ روزانہ تقریباً ایک گیلن (4.
کمپنی کی ہیڈ آف انڈسٹریل ڈیزائن لز وائٹ نے کہا، ”ہم نے ان مشینوں کو چھوٹا، آسان اور قابلِ رسائی بنایا ہے تاکہ جہاں ایندھن کی زیادہ ضرورت ہے، وہیں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔“
ایرسلَانے اس مشین کو نہ صرف کارآمد بلکہ سادہ اور ماحول دوست انداز میں تیار کیا ہے۔ اس کے پینل مختلف رنگوں میں ہیں جو ہوا، پانی اور سورج کی علامت ہیں۔
اس میں دوبارہ استعمال ہونے والا فلٹر اور اپنا خصوصی فیول پمپ بھی شامل ہے۔ اس کا ڈیزائن اتنا آسان ہے کہ کوئی بھی شخص، چاہے ماہر نہ ہو، اسے استعمال کر سکتا ہے۔
اس جدید ایجاد نے کئی بڑی صنعتوں کی توجہ حاصل کی ہے، جن میں دنیا کی معروف شپنگ کمپنی میرسک کا سرمایہ کاری شعبہ میرسک گروتھ بھی شامل ہے۔
سمندری صنعت کے لیے ایسی مشینیں بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں، کیونکہ وہ فوسل فیول کے بغیر مقامی سطح پر ایندھن پیدا کر سکیں گی۔
مزیدپڑھیں:احتیاظ کرو، ورنہ اگلا نمبر تمھارا ہوگا۔صحیفہ جبار نے ایساکیاکیاجس پرعوام آگ بگولہ ہوگئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جاتا ہے سکتا ہے کیا جا
پڑھیں:
آنے والوں دنوں میں 5 اہم تہوار جن کا سب کو انتظار ہے
دنیا میں بہت سے منفرد تہوار ایسے ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں اور سیاحوں کو مقامی ثقافت سے جوڑنے کا موقع دیتے ہیں۔ ان تہواروں میں دنیا بھر سے لاکھوں کروڑوں افراد شریک ہوتے ہیں۔
یہاں 5 دلچسپ عالمی تہوار پیش کیے جا رہے ہیں جو اس سال آنے والے دنوں میں دنیا بھر کے لوگ بڑی بے تابی سے منانے کو تیار ہیں:
ایڈنبرا انٹرنیشنل فیسٹیو، برطانیہ
تاریخ: 1 تا 24 اگست 2025
ایڈنبرا شہر اگست میں مکمل طور پر فن و ثقافت کے رنگ میں ڈوب جاتا ہے۔ انٹرنیشنل فیسٹیول میں کلاسیکی موسیقی، اوپیرا، تھیٹر اور رقص شامل ہیں جبکہ فرنج فیسٹیول میں کوئی بھی فنکار شرکت کر سکتا ہے اور یہ زیادہ تر کامیڈی، تھیٹر اور اسٹریٹ پرفارمنسز پر مشتمل ہوتا ہے۔
لا ٹوماٹینا، اسپین
تاریخ: 27 اگست 2025
اسپین کے شہر بونول میں ہر سال ‘ٹماٹر کی جنگ’ لڑی جاتی ہے۔ لوگ ایک دوسرے پر ٹماٹر پھینکتے ہیں اور خوب ہنسی خوشی کے ساتھ تہوار مناتے ہیں۔ 2013 کے بعد اس میں شرکت کے لیے ٹکٹ لینا ضروری قرار دیا گیا۔
تاریخ: 31 اکتوبر تا 2 نومبر
یہ 3 روزہ تہوار مرحومین کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ لوگ قبروں پر تحفے، پھول اور شمعیں رکھتے ہیں اور یادیں تازہ کرتے ہیں۔
تاریخ: دسمبر کے وسط میں
یہ تہوار مشہور صوفی بزرگ مولانا روم کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس میں صوفی درویش مخصوص انداز میں گھوم کر روحانی رقص کرتے ہیں۔
تاریخ: 20 اکتوبر 2025
دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے۔ اس موقع پر گھروں کو دیے اور چراغوں سے سجایا جاتا ہے اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جاتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تہوار جشن دیوالی رسومات