چیف الیکشن کمشنر اور 2ممبران کی تعیناتی، پاکستان تحریک انصاف نے نام فائنل کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے 2ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے نام فائنل کر لیے، عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہماری لسٹ تیار ہے جلد نام منظر عام پر لائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے حکومت کی مالی پالیسیوں پر شدید تنقید کی جبکہ عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور تیمور سلیم جھگڑا نے ایف بی آر، ایران سے پیٹرول اسمگلنگ، ٹیکس بوجھ اور مہنگائی کے سنگین اثرات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، عمر ایوب نے 550 ارب کی پیٹرول اسمگلنگ اور 6100 ارب خسارے پر سوال اٹھائے، شیخ وقاص اور تیمور جھگڑا نے عوامی مشکلات، ٹیکس بوجھ اور غیرحقیقی اہداف پر شدید تنقید کی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پی ٹی آئی ارکان نے بجٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ایف بی آر، ٹیکس پالیسیوں اور مہنگائی کو آڑے ہاتھوں لیا۔خیبرپختونخوا ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہماری سیریز آف پریس کانفرنس جاری ہے، ملکی مسائل کو سیریز آف پریس کانفرنس میں کورکررہے ہیں، یہ کوئی بجٹ نہیں ہے، یہ صرف لیلہ بجٹ ہے، حکومت کہہ رہی مہنگائی کم ہوگئی ہے، ماضی کے مقابلے میں 125 فیصد تک مہنگائی بڑھ گئی ہے، دوران بجٹ میری تقریر بند کردی گئی، ہم حکومت کو کھلا چیلنج کرتے ہیں آئیں مارکیٹ چلتے ہیں، حکومت کو کہتے ہیں آئیں مل کر گرانڈ سروے کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ زراعت 0.

56 فیصد بڑھی ہے، زراعت میں کپاس اور دیگر اشیا میں کمی ہوئی ہے، لائیو سٹاک کی ریشو میں تبدیلی ہوئی ہے، ماضی کے مقابلوں میں ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ہوا ہے، حکومت اپنی مرضی کے اعداد و شمار بنا رہی ہے، حکومت نے گراونڈ سرویسز کو مذاق بنا لیا ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج فنانس کمیٹی میں تیل کے بحران اور اس کی قیمتوں کا پہلو اجاگر کیا، اس وقت ایران میں بلیسٹک ہیپرسانک مزائل چل رہے ہیں، 8 کڑور 20 لاکھ بیرل تیل کی پیداوار ہے، اس وقت 13-12 دن کے تیل کا ذخیرہ موجود ہے، عالمی منڈی میں تیل75 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، آنے والے وقت میں روپیہ مزید گر سکتا ہے، آنے والے وقت میں ٹیکسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے اہداف اپنے مرضی سے جاری کئے جا رہے ہیں، ایران سے 550 ارب روپے سالانہ پیٹرول کی اسمگلنگ ہو رہی ہے مگر ایف بی آر کمیٹی میں اس معاملے پر خاموش رہا، حکومتی پالسیوں کے باعث بنک مالکان کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے، حکومتیں پالیسیوں سیعام آدمی اورانڈسٹریزفائدے سے کوسوں دور ہیں۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایف بی آر پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے کرپشن کا نیا طریقہ کار ایجاد کیا ہے، کاروبار پہلے ہی بند ہیں، اس بجٹ نے ٹیکس دہندگان کا گلا گھونٹ دیا ہے۔
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کہتی ہے معیشت بہتر ہو رہی ہے، درحقیقت معیشت کا جنازہ نکل گیا ہے، تنخواہ دار طبقے پراربوں روپے کا ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے، سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا، ود ہولڈننگ ٹیکس الگ سے اربوں روپے بڑھا، عام آدمی آج آپ کو بد دعائیں دے رہا ہے، اصل سروے دیکھیں تو اس وقت زیرو فیصد گروتھ ہے، حکومت کی جابرانہ پالیسیاں کھل کر سامنے آگئی ہیں۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایک بار حکومت نے گنے سے جوس نکال لیا ہے، اب حکومت گنے کی پھوک سے دوبارہ جوس نکالنے کی کوشش کررہی ہے اور یہ بجٹ عوام کے بچوں کی روٹی کا سوال بن چکا ہے، تاجروں پر 500 ارب کے نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں، تاجر نے غلطی کر لی پاکستان میں کاروبار کر لیا، پچھلے چند سالوں میں 32 لاکھ پاکستانی باہر چلے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ساڑھے 2400 ارب کے ٹیکسز تاجر برادری پر لگنے جا رہے ہیں، اب کیا تاجر جو کمائے وہ حکومت کو دے دے؟، تاجر کے بال بچے روٹی کہاں سے کھائیں گے، ہم حکومت کو کہتے ہیں سب کچھ خود ٹیک اوور کر لے، خود بھی کماو اور ہمیں بھی کما کر کھلاو، چھوٹی گاڑیاں، آن لائن ٹرانزیکشن سب پر ٹیکس لگایا جا رہا، لگتا ہے حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، نواز شریف ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، نواز شریف سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے بجٹ کو امیر پرور اور غریب کش قرار دیدیا اسرائیل کا ایک بار پھر تہران پر حملہ، سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا ایرانی پارلیمنٹ پاکستان سے اظہار تشکر کے نعروں سے گونج اٹھی ایران پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، شہباز شریف پنجاب کا5335ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہ 10، پنشن میں 5فیصد اضافہ،کم از کم اجرت 40ہزار مقرر،، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف

پڑھیں:

ٹی20 ایشیا کپ:پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17 اعشاریہ 4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔راہول چوپڑا 35، دریو پرشانت 20، محمد وسیم 14 اور علی شان شرافو 12 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ سلمان علی آغا اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل یو اے ای ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی طرف سے فخر زمان نے یو اے ای کے خلاف نصف سنچری اسکور کی، وہ 36 گیندوں پر 50 رنز بناکر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی طرف سے دوسرا بڑا اسکور شاہین شاہ آفریدی کا رہا، انہوں نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان سلمان علی آغا 20 اور محمد حارث 18 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان 5، خوشدل شاہ اور محمد نواز 4، 4 جبکہ حارث رؤف اور اوپنر صائم ایوب صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

سال 2025ء میں صائم ایوب 5ویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں، 4 بار وہ صرف ماہ ستمبر میں افغانستان، عمان، بھارت اور یو اے ای کے خلاف بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے ہیں۔

یو اے ای کے جنید صدیقی نے 4 اور سمرن جیت سنگھ نے 3 کھلاڑیوں میدان بدر کیا جبکہ ایک وکٹ پرشانت کے حصے میں آئی۔

یو اے ای کے جنید صدیق نے صرف 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ سمرنجیت سنگھ 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی20 ایشیا کپ:پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی
  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، کاروں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • دولت مشترکہ نے پاکستانی الیکشن میں دھاندلی چھپائی،برطانوی اخبار
  • لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں