data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت) پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا۔پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کے اراکین بھی ایوان میں موجود تھے جب کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی میں احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کیا۔ ان کا کہناتھاکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت 4060ارب روپے ملیں گے، صوبائی محصولات 828 ارب ، جاری اخراجات 2706ارب جب کہ کیپٹل اخراجات 590ارب روپے ہوں گے۔ سبسڈی کا ہدف 72 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امن وامان کے لیے 300ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، تنخواہوں میں 10 فیصد اورپنشن میں 5 فیصد اضافہ جب کہ کم سے کم اجرت 40 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ تعلیم کے لیے 811 ارب، صحت کے لیے 630 ارب، بلدیات کے لیے 411 ارب روپے اور زراعت کے لیے 129 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہناتھاکہ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ بجٹ میں 18شعبوں کے نئے منصوبے شامل ہیں۔ ماڈل دیہات کے لیے25 ارب ،صاف پانی اسکیم کے لیے 5ارب، سستے سولر پینلز کے لیے14ارب اور ہائی اسپید ریل کے لیے 2ارب مختص کیے گئے ہیں۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ کا مجموعی حجم 5335 ارب روپے ہے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں جب کہ کسی ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 1240 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ شامل ہے، بجٹ میں پنجاب کے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کا روڈ میپ بھی دیا گیا ہے جب کہ ایک سال کے دوران خرچ کیے گئے ہر روپے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارب روپے کیے گئے کے لیے

پڑھیں:

رجسٹریشن منتقلی میں دیرہوگی توجرمانہ دینا ہو گا، قانون میں ترمیم کر دی گئی

پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کردی گئی جس کے تحت اب ملکیت کی تاخیر سے منتقلی پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تاخیر پر سواری کی منتقلی کے پیش نظر محکمہ ایکسائز نے نیاضابطہ لاگو کر دیا ہے ، پنجاب موٹروہیکل آرڈیننس 1969 کے رول 47 میں ترمیم کر دی گئی ہے ۔
گاڑی کی منتقلی کی صورت میں نیا جرمانہ نافذ کر دیا گیا، 31سے60 دن تک تاخیر پر 10 ہزار روپے جرمانہ دینا ہو گا، 61سے 90 روز کی تاریخ پر جرمانے کی رقم 20 ہزار روپے کر دی گئی، 91سے 120 دن تاخیر پر 30 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنشن میں بڑی تبدیلی، وزارت خزانہ نے نئے شراکتی قواعد نافذ کر دیے
  •  نئی کنٹر بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم متعارف،نوٹیفکیشن جاری
  • سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے ٹیکس پالیسی کو ایڈمنسٹریشن سے الگ کرنا ہو گا: وزیر خزانہ
  • رجسٹریشن منتقلی میں دیرہوگی توجرمانہ دینا ہو گا، قانون میں ترمیم کر دی گئی
  • مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی ، امن و امان کیلئے 20 ارب روپے کی گرانٹ منظور: امریکہ سے اقتصادی، عسکری تعلقات استوار کرلئے، وزیر خزانہ
  • سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
  • سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ کے روم چارجز 10 ہزار روپے مقرر، اصل ماجرا کیا ہے؟
  • ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے: وزیر خزانہ
  • ابوظبی: وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی اماراتی صدرشیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کررہے ہیں