ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق ان افراد پر غیر ملکی خفیہ اداروں خصوصاً اسرائیلی ایجنسی ’موساد‘ کے ساتھ روابط کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ لرستان میں پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس یونٹ نے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن پر ایران مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری، سرینڈر نہیں کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای

نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دارالحکومت تہران کے قریب واقع شہر ’رے‘ میں پولیس نے موساد سے وابستہ ایک اور مبینہ جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص افغان شہری اور ایک انڈر گریجویٹ طالبعلم ہے، جس کے موبائل فون سے ڈرون اور بم بنانے کی تربیت پر مشتمل فائلز برآمد ہوئی ہیں۔

ایرانی بارڈرز کمانڈ نے ایک علیحدہ بیان میں کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی بارڈر پولیس مسلح افواج کے ساتھ مل کر سرحدوں پر آمدورفت کو مکمل طور پر کنٹرول کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایران میں حکومت کی ممکنہ تبدیلی کے بعد کا نقشہ کیا ہوگا؟ رضا پہلوی کا اہم بیان سامنے آگیا

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی انٹیلی جنس اور دفاعی تیاریوں میں اضافہ کررہا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغان سیکیورٹی فورسز افغان شہری شامل ایرانی سیکیورٹی فورسز جاسوس گرفتار وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغان سیکیورٹی فورسز افغان شہری شامل ایرانی سیکیورٹی فورسز جاسوس گرفتار وی نیوز سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

ایران کا2 اسرائیلی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران (صباح نیوز) ایران میں موساد سے تعلق کے شبے میں 2 افراد گرفتار کرلیے گئے۔ ایران کی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی پولیس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کے شبے میں 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثہ کا ملزم ضمانت منسوخی پر گرفتار
  • ایران میں موساد کا خفیہ ڈرون اڈہ اور 8 جاسوس پکڑے گئے
  • ایران: موساد کا خفیہ ڈرون اڈہ اور 8 جاسوس پکڑے گئے 
  • موساد کے متعدد جاسوس گرفتار، ایران کے پولیس کمانڈر کا اعلان
  • خیبرپختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک
  • ایران کا2 اسرائیلی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایران میں موساد کے مبینہ جاسوس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا