کالام میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہی فیملی کی 2 خواتین سیاح جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو مقامی افراد نے ریسکیو کرلیا جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام اسپتال منتقل کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے شاہی باغ میں کشتی الٹنے کے حادثے میں دو خواتین سیاح جاں بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ملاح نے کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کو سوار کیا تھا، جن میں ایک فیملی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو مقامی افراد نے ریسکیو کرلیا جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق شیر گڑھ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقہ ہونے اور موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے رابطے میں مشکلات ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نوشہرو فیروز،سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-11
نوشہرو فیروز (اے پی پی) سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہو گئے، یہ افسوسناک ٹریفک حادثہ بوگڑی شاخ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ خوفناک تصادم کے نتیجے میں2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ2 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فورا بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی جس پر زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مسمات روبل اور 10 سالہ بچی روزینہ بھانھبن شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔