حیدرآباد: پنک بس سروس بند، خواتین پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
حیدرآباد میں خواتین کے لیے خوشخبری بننے والی پنک بس سروس بند ہونے کے سبب خواتین عام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
حیدرآباد میں خواتین کی سہولت کے لیے 18 فروری 2023ء کو پنک بس سروس کا افتتاح کیا گیا تھا۔
صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے پنک بس سروس کے افتتاح کے موقع پر پنک بسوں کے فلیٹ میں اضافے کی نوید سنائی تھی تاہم بسوں میں اضافے کے بجائے پنک سروس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر 2 پنک بسیں چلائی گئی تھیں جن کا روٹ حیدر چوک سے ہٹڑی بائی پاس تک اور کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کی سہولت کے لئے کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
پنک بس سروس کا مقصد خواتین کو باعزت، محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرنا تھا لیکن چند ماہ کی سروس کے بعد یہ سروس اب بند کر دی گئی ہے جس کے بعد خواتین اب دوبارہ مردوں کے ساتھ عام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ خواتین کے لیے شروع کی جانے والی پنک بس سروس کا دوبارہ آغاز کرے تاکہ خواتین محفوظ اور آرام دہ سفر کر سکیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے بس سروس کا
پڑھیں:
لاہور؛ مارکیٹوں میں واردات کرنے والا 5 رکنی خواتین گینگ پکڑا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی
لاہور:گوالمنڈی چوکی میو اسپتال پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے خواتین کے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 5 رکنی خواتین گینگ دکانوں اور مارکیٹوں میں وارداتیں کرتا ہے۔ تازہ واردات میں ملزمہ میو اسپتال علاج معالجے کے لیے آئی اور خواتین کے بیگ اور موبائل چوری کرتی رہی۔ ملزمان خواتین دوران واردات اسلحہ کا بھی استعمال کرتی رہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کو واردات اور اس کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ چوکی میو اسپتال پولیس نے خواتین پر مشتمل گینگ کو بروقت کارروائی کرکے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان خواتین ایک ساتھ دکان میں داخل ہوتی تھیں۔ ایک ملزمہ دکاندار کو خرید وفروخت میں الجھاتی اور باقی ساتھی اشیا چوری کرتی تھیں۔ مناواں کے علاقے میں بھی خواتین کے اسی گروہ نے دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر واردات کی تھی۔
ریکارڈ یافتہ خواتین پر مشتمل یہ گروہ الیکٹرونکس و ہارڈویئر کی دکانوں کو نشانہ بناتا تھا۔ ملزمہ کے قبضہ سے تیز دھار خنجر موبائل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار خواتین ملزمان میں اللہ رکھی،سمیرا،عافیہ،سمیرا اور نازیہ شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔