دریائوں اورآبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 2لاکھ 79ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 54 ہزار300کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 46 ہزار کیوسک اور اخراج 46 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر آمدایک لاکھ 96 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 96 ہزار 100 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 26ہزار700 کیوسک اور اخراج10 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد84ہزار کیوسک اور اخراج 51ہزار600 کیوسک۔
بیراج:جناح میں آمد 2لاکھ 5 ہزار400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 97ہزار 900کیوسک، چشمہ میں آمد2لاکھ 9ہزار 900 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 95 ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد ایک لاکھ 82 ہزار700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 59 ہزار کیوسک،گدو میں آمدایک لاکھ 31ہزار 800کیوسک او ر اخر اج ایک لاکھ ایک ہزار کیوسک، سکھر میں آمد 83 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 44ہزار700 کیوسک، کوٹری میں آمد 29ہزار200 کیوسک اور اخراج800 کیوسک، تریموں میں آمد 19ہزار 300 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 300کیوسک، پنجند میں آمد 9ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔(جاری ہے)
آبی ذخائر: تربیلامیں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1479.79فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.212ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1473.95فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.786 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.178ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیوسک اور اخراج ایک لاکھ فٹ ریزروائر میں پانی کے مقام پر آمد میں پانی کی ہزار کیوسک
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کمی
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ہوگئی۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے 257 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے میں فروخت ہوا جب کہ 22 قیراط 10 گرام سونا 236 روپے کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 817 روپے کا ہو گیا۔ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 397 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ واضح رہے گزشتہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے ہوگئی تھی۔