ربیکا خان کے حق مہر نے بڑا تنازعہ کھڑا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان بالآخر اپنی 5 سالہ محبت حسین ترین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ یہ شاندار تقریب قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں 25 جون کو منعقد ہوئی، جس میں ربیکا نے سرخ عروسی لباس میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جبکہ حسین سفید شیروانی میں دلہا بنے نظر آئے۔
تقریبات کا سلسلہ کئی دنوں پر محیط رہا، جن میں مایوں، مہندی اور قوالی نائٹ جیسی رنگا رنگ محفلیں شامل تھیں۔ ربیکا اور حسین کا نکاح سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوا کہ بعض صارفین نے اسے امبانی خاندان کی شادیوں سے تشبیہ دے ڈالی۔
تاہم جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی، وہ تھا حق مہر۔ نکاح کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی جس میں حسین ترین کو نکاح کے دوران جذباتی ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں قاضی نے اعلان کیا کہ ربیکا خان کا حق مہر 20 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Emediafashionworld (@etrendingx)
یہاں دلچسپ موڑ اُس وقت آیا جب نکاح خواں نے مذاقاً کہا، ’دو کروڑ گواہان اس نکاح کے شاہد ہیں‘۔ اس جملے نے صارفین کو کنفیوژ کر دیا اور کچھ نے حق مہر کو دو کروڑ جبکہ کچھ نے دو لاکھ سمجھ کر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان کھڑا کر دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے مختلف انداز میں تبصرے کیے۔ کسی نے اسے ’معمولی رقم‘ کہا تو کسی نے طنز کرتے ہوئے لکھا، ’کروڑوں کی شادی اور صرف 20 لاکھ کا حق مہر؟‘ ایک صارف کا کہنا تھا، ’یہ تو وہ اسپانسرشپس سے دو دن میں واپس کما لیں گی!‘
بہرحال، تنقید اور طنز کے باوجود ربیکا اور حسین کی ازدواجی زندگی کے آغاز پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ان دونوں کی شادی، جس کا آغاز منگنی سے ہوا اور اختتام نکاح پر، شوبز انڈسٹری کی حالیہ سب سے نمایاں تقریبات میں سے ایک بن چکی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فون توڑنے پر بیوی نے سرعام شوہر کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل
بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر للت پور میں پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو سڑک پر سب کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی کے درمیان کسی معاملے پر گرما گرمی شروع ہوئی۔ بحث بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور شوہر نے غصے میں آ کر بیوی کا موبائل فون چھین کر زمین پر دے مارا۔ فون ٹوٹنے کی دیر تھی کہ خاتون شدید طیش میں آ گئی اور شوہر کو بالوں سے پکڑ کر کھینچتی ہوئی سڑک پر پیٹنا شروع کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے شوہر پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی جبکہ آس پاس موجود لوگ حیرت سے یہ منظر دیکھتے رہے۔ کچھ راہگیر بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے مگر خاتون کے غصے کے آگے کسی کی ایک نہ چلی۔
اتنی دیر میں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شوہر کو خاتون کے چنگل سے آزاد کرانے کی کوشش کی، لیکن خاتون کا غصہ اس قدر شدید تھا کہ اہلکاروں کو بھی کافی دقت پیش آئی۔
اس واقعے کی ویڈیو کسی راہگیر نے موبائل سے بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ رہی ہیں اور اردگرد لوگ اس منظر کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/reel/DNNVLfhA5yM/یہ واقعہ نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ پورے بھارت میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ کچھ صارفین نے خاتون کی حرکت کو "غصے پر قابو نہ رکھنے کی مثال" قرار دیا تو کچھ نے کہا کہ عوامی جگہ پر اس طرح کا رویہ میاں بیوی دونوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔