City 42:
2025-06-29@23:44:51 GMT

سوات میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

سٹی 42: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
 ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 220کلو میٹر تھی ۔
 زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا

 لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے باہر آگئے 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5شدت کا زلزلہ، 100 مکانات کو نقصان، 5 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5شدت کا زلزلہ، 100 مکانات کو نقصان، 5 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں 5.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 100 سے زائد کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق صبح 3 بجکر 24 منٹ پر آنے والے 5.5 شدت کے زلزلے کی گہرائی 28 کلومیٹر اور مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جھٹکے محسوس کیے جانے کے فوراً بعد ضلع کے کنٹرول روم سے رابطہ کیا گیا اور کچھ علاقوں سے نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق زلزلے سے دو مکانات مکمل طور پر تباہ اور 100 سے زائد کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، علاقے میں امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 2 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول کی چاردیواری بھی منہدم ہو گئی ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکے تقریباً 30 سیکنڈ تک جاری رہے۔

اردو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل بلال شبیر نے بتایا کہ زلزلے سے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’سیکڑوں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جس کا تخمیہ لگانے کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے‘، قریبی ضلع بارکھان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ سب سے زیادہ افزودہ یورینییم رکھنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے، اعلیٰ امریکی جنرل کے انکشافات ‘فلسطین کو آزاد کرو’ برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگادیے محبت کی شادی پھر طلاق، تیونس سے آئی لڑکی کو سفارخانے نے اسلام آباد پہنچا دیا چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.2ریکارڈ
  • موسیٰ خیل، زلزلے کے جھٹکے محسوس، مکانات گرنے سے 5 افراد زخمی
  • بلوچستان میں زلزلہ ؛ مکانات منہدم،5 افراد زخمی
  • بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5شدت کا زلزلہ، 100 مکانات کو نقصان، 5 افراد زخمی
  • بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5 شدت کا زلزلہ، مکانات تباہ، 3افراد زخمی
  • بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • بلوچستان، موسیٰ خیل میں 5.5 شدت کا زلزلہ، گھروں کو نقصان
  • اسرائیل 12 دن کی جنگ کے بعد 20 ارب ڈالر کے جھٹکے سے دیوالیہ ہونے کے قریب