پاک فضائیہ کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی طیارے تباہ ہوئے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز

انڈونیشیا میں تعینات بھارت کے دفاعی اتاشی کیپٹن شیوکمار نے اعتراف کیا ہے کہ 7 مئی کو پاکستان کے ساتھ فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے۔

بھارتی ویب سائٹ ’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن شیوکمار نے ایک سیمینار کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی طیارے اس لیے مارے گئے کیونکہ سیاسی قیادت نے فوج کو پاکستانی فوجی اہداف پر حملے سے روک دیا تھا۔

اگرچہ کیپٹن شیوکمار نے طیاروں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ “ہم نے کچھ طیارے ضرور کھوئے ہیں۔”

دوسری جانب انڈونیشیا میں بھارتی سفارتخانے نے اس بیان کو “سیاق و سباق سے ہٹ کر” قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس بیان پر وزیرِ اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے قوم سے حقائق چھپائے۔

یاد رہے کہ پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ 5 روزہ جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کے چھ جنگی طیارے، جن میں رافیل بھی شامل تھا، مار گرائے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ انکوائری مکمل پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سربراہ تبدیل ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا حکومت کا بجلی بلوں میں شفافیت کے لیے بڑا اقدام، ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ اسمارٹ ایپ متعارف امریکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ شرائط مزید سخت کر دیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.

5شدت کا زلزلہ، 100 مکانات کو نقصان، 5 افراد زخمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی