بحر اوقیانوس میں ہزاروں کلومیٹر اکیلے سفر کرنیوالی برطانوی خاتون
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
برطانیہ کی 21 سالہ خاتون بحر اوقیانوس میں سات ہزار کلو میٹر سے زیادہ روئینگ کر کے یہ کارنامہ انجام دینے کم عمر شخصیت بن گئیں۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی زارا لکلان نے پرتگال کے شہر لاگوس سے کایان (فرینچ گنی) تک اپنی 24 فٹ لمبی بوٹ میں روئینگ کا آغاز کیا۔ ان کا یہ سفر 97 دن، 10 گھنٹے اور 20 منٹ تک جاری رہا۔
زارا نے یہ سفر کر کے تین گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے۔ پہلا ریکارڈ بحر اوقیانوس سے روئینگ کر کے پہلی خاتون کا یورپ سے جنوبی امریکا (مین لینڈ سے مین لینڈ) جانا، دوسرا ریکارڈ کم عمر فرد کا اکیلے بحر اوقیانوس سے روئینگ کر کے یورپ سے جنوبی امریکا تک جانا اور تیسرا ریکارڈ خواتین کی کیٹگری میں کم عمر فرد کا بحر اوقیانوس سے روئینگ کر کے یورپ سے جنوبی امریکا جانا۔
انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے سفر سے بہت محظوظ ہوئیں۔ ان کا خیال تھا کہ وہ جتنی ڈری ہوئی تھیں اس سے زیادہ ڈری ہوئی ہوں گی۔
زارا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سفر میں روزانہ کم از کم 17 گھنٹے تک روئینگ کی اور ایک وقت میں 90 منٹ سے زیادہ کی نیند نہیں لی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بحر اوقیانوس روئینگ کر کے
پڑھیں:
شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہوگیا
فائل فوٹو۔شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ سسٹم شدت اختیار کر کے سمندری طوفان شکتی میں تبدیل ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شکتی 6 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب کی طرف بڑھا ہے، سمندری طوفان کراچی سے 360 کلومیٹر جنوب میں ہے۔ طوفان ابتدا میں شمال مغرب میں حرکت کرے گا اور 24 گھنٹوں میں اسکے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب کی طرف حرکت کرتے ہوئے وسطی شمالی بحیرۂ عرب پہنچنےکا امکان ہے۔
کل تھر پارکر، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، حیدر آباد، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، جامشورو، کراچی، حب، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اس دوران ساحل کے قریب سمندر میں انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے اور ہواؤں کے جھکڑ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ماہی گیر 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔ طوفان کے مرکز میں 4 اکتوبر کی شام تک ہوا کی رفتار 65 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔