سوات واقعہ، خیبرپختونخوا حکومت کا فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے تیاری مکمل کر لی، 10 ایچ 30 ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جس میں 100 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی، 20 ایسے ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جو 50 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سوات سیلاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ڈرونز اور واٹر ریسکیو بوٹس شامل ہیں، سیلاب اور دیگر ایمرجنسی صورتحال میں اب ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، ڈرونز میں کئی 100 کلو گرام وزن اُٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔
خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے تیاری مکمل کر لی، 10 ایچ 30 ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جس میں 100 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی، 20 ایسے ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جو 50 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی خریداری پر 406 ملین روپے کی لاگت آئے گی جس کیلئے وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو 331 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایات کر دی، ڈرونز اور بوٹس کی فی الفور خریداری کیلئے اقدامات مکمل کر لئے گئے۔ محکمہ ریلیف کے مطابق ان آلات کی خریداری کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت اقدامات کرنا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے تک وزن
پڑھیں:
گاڑی خریدنے کا ارادہ ہے؟ پاکستان میں نئے قوانین نے سب بدل دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں گاڑیوں سے متعلق نئے اور جامع قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں جن کا مقصد سڑکوں پر محفوظ، معیاری اور ماحول دوست گاڑیاں یقینی بنانا ہے۔ اب درآمد شدہ یا مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کو 62 مختلف حفاظتی اور فنی معیارات پر پورا اترنا ہوگا، جب کہ اس سے پہلے یہ تعداد صرف 17 تھی۔ یہ اقدام آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے اور عالمی معیار تک پہنچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ان ضوابط کو وزارتِ صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) نے جاری کیا ہے۔
درآمد شدہ گاڑیوں پر یہ قوانین یکم اکتوبر 2025 سے لاگو ہو چکے ہیں، جبکہ مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر یہ ضوابط یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے درآمد کنندگان کو اپنی گاڑیوں کا معائنہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ اداروں سے کرانا ہوگا، جن میں جاپان کے JEVIC اور JAAI، جنوبی کوریا کا KTL اور چین کا CAERI شامل ہیں۔ یہ ادارے گاڑیوں کی حفاظت، معیار اور ماحول سے مطابقت کا جائزہ لیں گے۔
نئے قوانین کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بھی خصوصی اور سخت جانچ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس میں بیٹری کی طاقت اور عمر، چارجنگ سسٹم کی مطابقت، حادثات میں محفوظ رہنے کی صلاحیت اور بیٹری کی ری سائیکلنگ کی اہلیت کو لازمی طور پر جانچا جائے گا۔