سلمان خان کی بہن کا گھر طوفان کی لپیٹ میں آگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
ممبئی میں آنے والے طوفان نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے گھر کو متاثر کیا۔
ارپیتا خان وہ خوش نصیب لڑکی ہیں جنہیں سلمان خان نے اپنی بہن بنا لیا، حالانکہ وہ ایک امیر خاندان میں پیدا نہیں ہوئی تھیں بلکہ سلمان خان کے خاندان نے ارپیتا کو گود لے کر ان کی زندگی بدل دی۔ یہ خاندان اپنی سخاوت اور مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے۔
ارپیتا خان نے آیوش شرما سے محبت کی اور 2014 میں دونوں نے شادی کر لی۔ سلمان خان نے انہیں شادی کا شاندار تحفہ دیتے ہوئے ممبئی میں ایک پُرتعیش گھر گفٹ کیا تھا۔ اس گھر میں ارپیتا اور آیوش نے اپنی پسند سے سجاوٹ کی اور اب زیادہ تر خاندان کی تقریبات یہاں ہی منعقد ہوتی ہیں۔
حال ہی میں،ارپیتا کے شوہر آیوش شرما نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ممبئی میں طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں اور ان کا گھر اس کی زد میں آ چکا ہے۔
ویڈیو میں آیوش نے بتایا کہ ارپیتا نے اپنے مصنوعی پودوں کو بچانے کے لیے کچھ تدابیر اپنائیں لیکن وہ ناکام ہو گئیں اور پودے کرسیوں پر گر گئے۔
ویڈیو میں مزاحیہ انداز میں آیوش نے اپنی بیٹی سے سوال کیا کہ وہ کیا کہے گی، جس پر بچی نے جواب دیا کہ ”ہمیں یہاں سے بھاگ جانا چاہیے!“
آخر میں آیوش نے بتایا کہ ارپیتا کی کوششوں کے باوجود پودوں کے پتے ٹوٹ گئے، مگر خوش قسمتی سے گھر کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔
View this post on InstagramA post shared by Aayush Sharma (@aaysharma)
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آیوش نے
پڑھیں:
باجوڑ دھماکا، شہید اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کا تعلق سوات سے تھا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ باجوڑ دھماکے کے شہید اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کا تعلق سوات سے تھا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شہید اسسٹنٹ کمشنر کے خاندان کے افراد سوات آپریشن میں شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی داستان اس خاندان نے اپنے خون سے رقم کی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اللّٰہ ان کی قربانیاں قبول فرمائے اور ان کے صدقے وطن میں دائمی امن قائم ہو۔