data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر شاداب خان کی کندھے کی سرجری آج (جمعہ) لندن میں کی جائے گی۔ سرجری کے بعد مکمل صحتیابی میں 6 سے 12 ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے باعث وہ آئندہ چند سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول سیریز میں حصہ نہیں لیں گے، جبکہ ان کی ایشیا کپ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔ کندھے میں دیرینہ تکلیف کے باعث شاداب کو بولنگ خصوصاً گگلی کروانے اور فیلڈنگ کے دوران گیند تھرو کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ دورہ انگلینڈ کے دوران کرائے گئے ایم آر آئی اسکین میں انجری کی شدت سامنے آئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے فوری سرجری کا مشورہ دیا۔

شاداب چونکہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ہیں، اس لیے ان کے تمام میڈیکل اخراجات بورڈ برداشت کرے گا۔

شاداب خان نے اپنے کیریئر میں اب تک 6 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 112 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، جن میں 1947 رنز بنانے کے ساتھ 211 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور پی ایس ایل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاداب نے طویل مدتی کیریئر اور 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار واپسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ابھی سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مکمل فٹ ہوکر دوبارہ میدان میں اتر سکیں۔

شاداب کے ان فٹ ہونے سے قومی ٹیم کو آل راؤنڈ آپشن میں واضح خلا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے باعث متبادل کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایشیا کپ تنازعہ، اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف رویے پر آواز اٹھا دی۔

سوشل میڈیا کے ایک ویڈیو پروگرام میں  اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خطے کی سیاست کو کھیل کے میدان سے الگ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم شاید اس سے خوش نہیں تھی جس سے اس نے ٹرافی وصول کرنی تھی، لیکن میرا نہیں خیال کہ اس بات کا کھیل سے کوئی تعلق بنتا ہے۔

اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں سب کچھ دیکھ کر دکھ ہوا، امید ہے معاملات کو جلد حل کیا جائے گا، اس صورتحال سے کھیل اور کھلاڑی مشکل میں پڑے، یہ سب دیکھنے سے مجھے نفرت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کو کھیل سے الگ ہونا چاہیے، کھیل ایک الگ چیز ہے اس کا جشن ویسے ہی منانا چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے میچز میں پاکستان ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔

بھارت ٹیم نے فائنل جیتنے کے بعد ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی بھی وصول نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

  • این اے 120 ،پی پی 151 سے مقامی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت
  • شافع حسین سے ملاقات، پی ٹی آئی، دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کا پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
  • صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کی عدم رہائی انسانیت سوز ظلم و جبر ہے، شاداب نقشبندی
  • چین کا J-35 طیارہ دنیا کا دوسرا کیریئر بیسڈ اسٹیلتھ فائٹر بن گیا
  • پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ کے بعد کئی ملکوں نے شمولیت کااظہار کیا،وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان 57اسلامی ممالک کی قیادت کرے،اسحاق ڈار
  • ایشیا کپ، کلدیپ یادو نے پاکستان ٹیم کی تعریف کردی
  • مجھے کہا گیا وزن کم کرو، سرجری کراؤ: فائزہ حسن
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے والا غدار قرار پائے گا، حکمران عبرت کا نشان بن جائیں گے، حافظ نعیم
  • ایشیا کپ تنازعہ، اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • گوگل کا نوجوانوں کے لیے کیریئر اسکالرشپ پروگرام، آئی ٹی اور ڈیجیٹل کورسز مفت