شہدادپور: سولنگی برادری کے دوگروپوں میں تصادم،2خواتین زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہدادپور (نمائندہ جسارت) شہدادپور کے قریب پرانی براچری میں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، دو خواتین سمیت تین افراد زخمی، خاتون کا حمل ضائع ،متاثرین کا احتجاج، شہداد پور پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور ہالا روڈ پر پرانی براچری میں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فدا حسین سولنگی ، لیلیٰ سولنگی ، عذرا سولنگی اور اہلیہ وسیم سولنگی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی فدا حسین سولنگی نے الزام لگایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر پر تھا کہ اچانک علی رضا سولنگی، مرتضیٰ سولنگی، سجو سولنگی، تنویر سولنگی اور دیگر جو کہ ایک جرائم پیشہ خاندان کے افراد ہیں، نے ان پر پستول، لاٹھی، کلہاڑی اور پتھروں سے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے فدا حسین، عذرا سولنگی اور لیلیٰ سولنگی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ مار پیٹ کی وجہ سے عذرا سولنگی کا حمل ضائع ہوگیا اور اپنا پیدا ہونے والا بچہ کھو دیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سمس اسپتال شہداد پور منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔زخمیوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ حملہ آور بااثر لوگ ہیں، جن کے خلاف پولیس کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ متاثرین نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نارویجین فٹبالر پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کیلیے اہل قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکراچی (اسپورٹس ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ناروے کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نڑاد اعتزاز حسین کو پاکستان کی نمائندگی کا اہل قرار دے دیا۔32 سالہ مڈفیلڈر نے دو سال قبل پاکستان کا پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔اعتزاز حسین ناروے کے مولڈے فٹبال کلب میں ایرلنگ ہالینڈ کے ساتھ فٹبال کھیل چکے ہیں۔مولڈے کلب کے ساتھ اعتزاز نے چار مرتبہ لیگ اور تین مرتبہ ناروے ایف اے کپ ٹائٹل جیتے ہیں۔اعتزاز حسین انڈر 16 سے انڈر 23 کے مختلف ایج گروپ فٹبال میں ناروے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ 2009 سے 2011 تک مانچسٹر یونائیٹڈ یوتھ ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیںامکان ہے کہ اعتزاز حسین اکتوبر میں گرین شرٹس کے لیے اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلیں گے۔