بھارت نے سامنے سے حملہ کیا تو اُسے شکست ہوئی اب چھپ کر وار کر رہا ہے: طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
طلال چوہدری—فائل فوٹو
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل کہہ رہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی چل رہا ہے، بھارت نے سامنے سے حملہ کیا تو اسے شکست ہوئی اب چھپ کر وار کر رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت اب پراکسیز کے ذریعے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت خواتین اور بچوں کو ٹارگٹ کر کے بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کے آپریشن سندور کا تسلسل ہے، جیسے آپریشن سندور سے نمٹا، ان پراکسیز سے بھی ایسے ہی نمٹیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیرِ اعظم نے واضح فیصلہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی نہیں رہے گی۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سوال اٹھایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے بچے پہلے پاکستان نہیں آئے، اب خیال کیوں آیا؟
طلال چوہدری نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی قیادت کو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، افواجِ پاکستان جان دے رہی ہیں لیکن سیاسی بیانیے میں کمی نظر آ رہی ہے، ساری جماعتیں ایک بیانیے پر اکٹھی ہو جائیں تو جلد یہ جنگ جیت جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی نیا آپریشن نہیں کرنے جا رہے، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، معلومات کی بنیاد پر چھوٹے موٹے آپریشن ہوتے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بہت بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ختم کیا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بھارت کی پراکسیز کے طور پر استعمال ہوتی ہیں، دونوں دہشت گردوں کی پراکسیز کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری کہ بلوچستان رہا ہے
پڑھیں:
سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ: فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو شکست
آسٹریلیا نے بھارت کو 1-2 سے مات دے کر 10واں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔فاتح ٹیم نے تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا، دفاع میں ناکام برطانیہ نے پاکستان کو2-3سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، 5 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں میزبان ملائشیا نے نیوزی لینڈ کو3-5سے ہرا دیا، پاکستان کے سفیان خان 9 گول کرکے ایونٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے تمان دیا ہاکی اسٹیڈیم میں 6 ٹیموں کے درمیان منعقدہ 10 ویں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت کو گلے لگایا۔
کھیل کے 13 ویں منٹ میں آسٹریلیا کے گروبیلار این نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی سبقت دلوائی۔ 17 ویں منٹ بھارت کے ایکا انمول نے گول کرکے مقابلہ 1-1 کر دیا۔
بعدازاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف تابڑ ٹور حملے کیے، کھیل کے 59 ویں منٹ میں گروبیلار این نے اپنادوسرا گول داغ کر آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری دلوادی جو حتمی ثابت ہوئی۔
تیسری پوزیشن کے مقابلے میں برطانیہ سے 3-2سے ہارنے والی پاکستان ٹیم کے سفیان خان 9 نے گول کرکے بہترین اسکورر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ قومی کپتان حنان شاہد 5 گول کرکے دوسرے بہترین اسکورر رہے،ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے راونڈ میچ میں ملائشیا کو 2-7 سے شکست دی تھی۔
دوسرے میچ میں برطانیہ سے 6-1 سے مات کے بعد روائیتی حریف بھارت سے مقابلہ 3-3 سے برابر کھیلا۔ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ سے 3-2 سے ہارنے کے بعد پاکستان کا آسٹریلیا سے 5 واں اور آخری میچ 3-3 سے برابر رہا تھا۔
واضح رہے کہ برطانیہ 4 اور بھارت 3 مرتبہ ایونٹ کا فاتح رہے ہیں۔