ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا۔

 پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا۔

  جن کے بچے، گھر، کاروبار سب متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

 چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیسز ختم کرانے اور مراعات لینے والوں سے ہمارا راستہ الگ ہے۔

  پارلیمنٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑا، الیکشن ہم سے چرائے گئے، مگر ہم نے پھر بھی ہار نہیں مانی۔

 بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ضرور ملاقات کروں گا، ہم نے مشکل راستہ چُنا، آسان آپشنز کو رد کیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، حساب برابر ہو چکا، ایک دوسرے کو عزت، پہچان اور سیاسی اسپیس دینا ضروری ہے۔

بونیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسپیس نہ ملی تو جمہوریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  5 اگست کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا، 14 اگست کو بھی ایسی ہی ملک گیر تحریک ہوگی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹرینز نااہلی اور سزا کے خطرے میں ہیں، نظام غیر مستحکم ہونے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا اداروں اور عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوتا جا رہا ہے، ترقی کے لیے سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ریاست کی بقا، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کی حامی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا، بیرسٹر گوہر
  • ہمارے ارکان نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرا دی ، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے : بیرسٹر گوہر
  • ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا: بیرسٹر گوہر
  • پارٹی ارکان نے بھاری آفرز ٹھکرائیں، کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، بیرسٹر گوہر
  • کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، ارکان نے کروڑوں روپے ٹھکرائے: بیرسٹر گوہر
  • احتجاج کامیاب رہا، بیرسٹر گوہر: لوگ کیوں نہیں آئے، مشاورت کرینگے، ایم این ایز کو وجہ بتانا ہو گی، سلمان اکرم راجہ
  • عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی سے یکجہتی دکھائی، بیرسٹر گوہر
  • خان صاحب بات چیت کے لیے تیار ہیں؛ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
  • 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی