پاکستان ویمنز ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو آخری گیند پر شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔میزبان آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی، آئرش ٹیم نے 169 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔اورلا نے 51 اور ڈیلانی نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ریبیکا نے برق رفتار 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔رامین شمیم کی تین وکٹیں رائیگاں گئیں۔اس سے قبل پاکستان گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز بنائے تھے اور آئرلینڈ ویمنز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔شوال ذوالفقار 33 اور نتالیہ پرویز 31 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں، منیبہ علی نے 27 اور ایمن فاطمہ نے 23 رنز بنائے تھے۔آئرلینڈ ویمنز کی جانب سے لارا اور مرے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈبلن میں آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی 20 میں 11 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 143 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر131رنز بناسکی تھی۔پاکستانی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے 29 اور رامین شمیم کے27 رنز بھی ٹیم کے کسی کام نہ آسکے تھے اور لاپرنڈرگسٹ نے 3 اور جین میگیور نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئرلینڈ ویمنز
پڑھیں:
کراچی میں ہونیوالے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق اہم خبر
آئی ایم سی اوور40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ اب 21نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا۔ قبل ازیں ایونٹ کا انعقاد یکم تا 13دسمبر طے تھا۔
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کے مطابق یہ فیصلہ 6 تا 13 دسمبر کراچی میں شیڈول قومی گیمز کے باعث کیا گیا ہے۔
دریں اثنا ایونٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سندھ کےوزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہیسرکوفواد اعجاز نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی کپ میں میزبان سمیت 12 ٹیموں میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ہانگ کانگ، زمبابوے، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای، امریکا اورریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم شامل ہوں گی۔
ٹورنامنٹ کے 42 میچز مختلف میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم کے تمام میچز فلڈ لائٹس میں ہوں گے اور یہ میچزبراہ راست نشر کیے جائیں گے۔
وزیر کھیل نے انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے لیے ہر مکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔