محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کے چالان جاری کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
علی ساہی:محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کے چالان ڈلیور کرنا شروع کردیئےہیں۔
ایکسائزحکام کے مطابق چالان اب مینول ڈلیوری کی بجائے ایپ کےذریعےڈلیورکئےجارہےہیں،پنجاب میں تمام کانسٹیلزاورانسپکٹرزپراپرٹی چالان خودٹیکس دہندگام تک ڈلیورکرکےتصاویربنائینگے،ہرڈلیورہونیوالےچالان کی آن لائن ڈلیوری اورفوٹوسسٹم میں اپلوڈکی جائیگی،پراپرٹی یونٹ کی آئی ڈی پن ،وقت اورتاریخ بھی اپلوڈکی جائے گی،چالان ڈلیوری کیساتھ لوکیشن بھی سسٹم میں اپلوڈکی جائےگی۔
ایکسائزحکام کے مطابق چالان ڈلیوری اپلوڈنگ کیساتھ ہی تفصیلات ہیڈ آفس ،ڈائریکٹرزکےڈیش بورڈپرنمایاں ہوجائینگی،لاہورکے سوا8لاکھ سمیت پنجاب میں ساڑھے24لاکھ ٹیکس دہندہ پراپرٹیزموجودہیں،لاہور میں سوا لاکھ سمیت پنجاب میں ابتک4لاکھ ٹیکس دہندگان کونوٹسزبھجوا دیئے گئے ۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سبز کچھوؤں کے مزید 120 بچے سمندر میں چھوڑ دیے گئے
محکمہ جنگلی حیات نے افزائش کے سیزن میں سبز کچھوؤں کے مزید 120 بچے سمندر میں چھوڑ دیے ہیں۔
محکمے کے اعداد و شمار کے مطابق چند دنوں میں سبز کچھوؤں کے 224 بچے سمندر میں چھوڑے گئے ہیں، جن میں 104 ننھے کچھوے گزشتہ ہفتے سمندر کے حوالے کیے گئے۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اب تک گرین ٹرٹل کے 9 ہزار 500 انڈے گھونسلوں میں رکھے گئے ہیں۔
محکمے کے مطابق افزائش نسل کے لیے کچھوے فروری تک پاکستان کے ساحلوں پر انڈے دینے کے لیے آتے ہیں۔