UrduPoint:
2025-11-20@08:37:39 GMT

پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) 1 سال میں 12 ہزار ارب روپے ٹیکس دینے والی عوام پر احسن اقبال کی تنقید، کہا پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، اخراجات کے لیے آج بھی قرض لینا پڑتا ہے، بجٹ خسارہ 6 فیصد سے زائد ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، مضبوط معیشت کی بنیاد ٹیکس، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری پر ہوتی ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو سال قبل بحرانی صورت حال تھی، یکم اپریل 2022 کو اندرونی طور پر ڈیفالٹ کرچکے تھے، شرطیں لگ رہی تھیں کہ بیرونی ڈیفالٹ کب ہوتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم نے ان مشکل فیصلوں میں ساتھ دیا ہے، آج ہمیں میکرو اکنامک بدلاؤ قرار دیا جا رہا ہے، شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آگئی، ہر ریٹنگ ایجنسی نے ہماری ریٹنگ بہتر کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مہلت ملی ہے کہ نئی اڑان بھر سکیں، اس سے پہلے 3 اڑانیں بھریں جو کریش ہوئیں، ضمنی انتخابات میں اس وقت کی حکومت ناکام ہو رہی تھی، اس وقت ہماری مقبولیت عروج پر تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ دیگر اخراجات کے لیے آج بھی قرض لینا پڑتا ہے، بجٹ خسارہ 6 فیصد سے زائد ہے، ہماری ایکسپورٹ باقی دنیا کے مقابلے میں نہیں بڑھ سکی ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ریس لگی ہوئی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ این ایف سی کی وجہ سے 60 فیصد آمدن صوبوں کو چلی جاتی تھی، باقی 40 فیصد دو سال قبل قرضوں کی ادائیگی میں چلی جاتی تھی، دو سال میں اصلاحات سے 2800 ارب کی گنجائش پیدا کر لی ہے، اس گنجائش کی وجہ سے دفاع کے 2500 ارب خود خرچ کر رہے ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر پاکستانیوں سے مجموعی طور پر 11 ہزار 700 ارب روپے سے زائد اکٹھے کرنے میں کامیاب رہا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا ہے کہ احسن اقبال

پڑھیں:

شہزاد اقبال نے شہباز گل کے الزامات پر حقائق سامنے رکھ دیے

 جیو نیوز کے میزبان شہزاد اقبال نے عمران خان کے دور حکومت میں معاون خصوصی رہنے والے شہباز گل کے الزامات پر حقائق سامنے رکھ دیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر سینئر اینکر پرسن اور صحافی شہزاد اقبال نے لکھا کہ ’گل صاحب آپ کی دونوں باتوں کا جواب ساتھ دے دیتا ہوں، ایک تو میں نے ویڈیو شیئر کرنے کیلئے یہ پوسٹ کی تھی، ٹوئٹ کے الفاظ کیلئے نہیں ‘۔

شہزاد اقبال نے مزید لکھا کہ ‘اہم بات یہ ہے کہ صرف بیرسٹر گوہر نہیں، خود بشریٰ بی بی کی اسی عدت کیس میں وکیل جنہوں نے پاکستان میں رہتے ہوئے بہادری سے یہ کیس لڑا وہ بھی آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتیں‘۔

سینئر اینکر پرسن کے مطابق ’ وہ وکیل بھی سمجھتی ہیں کہ شاہزیب نے عدت کیس میں بشریٰ بی بی کے لیے بار بار آواز اٹھائی اور خاور مانیکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کا جھوٹ بے نقاب کیا، اس لیے میرا خیال ہے آپ دوسروں سے مطالبہ کرنے کی بجائے حقائق سامنے رکھتے ہوۓ اپنی رائے اور رویہ پہ نظرِ ثانی کریں؟ 

دوسری جانب شہزاد اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں خدیجہ صدیقی کا ٹوئٹ بھی شامل کیا جس میں خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے دفاع میں عدت کیس کے دوران شاہزیب خانزادہ نے بار بار آواز اٹھائی، خاور مانیکا کو آڑے ہاتھوں لیا اس کا جھوٹ بے نقاب کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ، پاکستانی چوتھے نمبر پر رہے
  • کیا تنخواہ دار طبقہ مجموعی ٹیکس وصولیوں کا صرف 4 فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے؟
  • صرف ایک یا دو سگریٹ بھی امراض قلب اور موت کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں: تحقیق
  • پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ
  • احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، رمضان سے قبل زیادہ طلب والی اشیاء کی پلاننگ کا حکم 
  • اسنوکر ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا
  • شہزاد اقبال نے شہباز گل کے الزامات پر حقائق سامنے رکھ دیے
  • پاکستانی طلبا کے لیے سنہری مواقع، اس مہینے سے شروع ہونے والی دنیا کی بہترین اسکالرشپس کونسی ہیں؟
  • پاکستان کو انتشار نہیں،امن کی ضرورت ہے،احسن اقبال
  • اقبال کے شاہین کی زندہ تصویر