گزشتہ سال حج سے محروم عازمین کو رقم کب اور کیسے واپس ملے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
حج 2025 میں پرائیویٹ اسکیم کا انتخاب کرنے والے 67 ہزار پاکستانی عازمین رقم کی ادائیگی کے باوجود مختلف وجوہات کی بنیاد پر حج سے محروم رہ گئے تھے، تاہم اب پرائیویٹ حج آپریٹرز نے وزیر مذہبی امور کے نام خط لکھ کر اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کو مکمل رقم واپس کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی عازم کی جمع کرائی گئی رقم میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:سرکاری حج اسکیم: 13 دن میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع
پرائیویٹ حج آپریٹرز نے خط میں کہا ہے کہ متاثرہ عازمین کو رقم کی واپسی کے لیے صرف ایک تحریری درخواست دینا ہوگی۔ درخواست موصول ہونے کے 3 دن کے اندر تصدیقی خط جاری کیا جائے گا، جبکہ رقم کی واپسی 7 سے 10 دن کے اندر مکمل کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کی مدت بڑھا دی گئی
پرائیویٹ حج آپریٹرز نے اپنے خط میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ فنڈز کی منسوخی سے حج کی تیاریوں میں تاخیر اور رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، جس پر حکومت کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرائیویٹ حج آپریٹرز حج عازمین حج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پرائیویٹ حج ا پریٹرز پرائیویٹ حج
پڑھیں:
کھیل میں سیاست، بھارت کے اس عمل سے قبل دونوں ممالک کے کھلاڑی کیسے ملتے تھے، خوبصورت ویڈیو وائرل
حالیہ دنوں میں کھیلوں میں سیاست کی مداخلت نے پاک بھارت تعلقات کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے، خصوصاً کرکٹ کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ نمایاں طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم، ماضی میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ ماحول میں ملتے، بات چیت کرتے اور ایک دوسرے کی کارکردگی کو سراہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے
ویڈیو میں سابق کپتانوں، اسٹار کرکٹرز اور نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان گرمجوش مصافحے اور مسکراہٹوں کا تبادلہ دیکھنے کو ملتا ہے، ویرات کوہلی کو پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کوہلی کو بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے گرمجوش مصافحہ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیگر بھارتی کھلاڑی بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے خوش اخلاقی اور محبت سے ملتے نظر آتے ہیں۔
cricket without politics ???? pic.twitter.com/XFXq1ffIyS
— ShahJahan (@ShahJahanba56) October 2, 2025
اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے سراہا ہے، جن کا کہنا ہے کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھا جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دیا جا سکے۔
دوسری جانب، حالیہ برسوں میں بھارتی اسپورٹس حکام کی جانب سے بعض مواقع پر پاکستانی کھلاڑیوں سے امتیازی رویہ اختیار کیے جانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کھیل میں سیاست کی آمیزش نے نہ صرف کھیل کے تقدس کو متاثر کیا ہے بلکہ کھلاڑیوں کے درمیان پیدا ہونے والے خوشگوار تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ بابر اعظم بھارتی کھلاڑی حارث رؤف محمد رضوان ویڈیو وائرل ویرات کوہلی