سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس، عدم حاضری پر ارکان کی شدید تنقید کے بعد چیئرمین سی ڈی اے کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی اور کمیٹی ممبران کی جانب سے شدید برہمی کا اظہارکیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ کسی بات کا جواب نہیں دیتے اور نہ وہ یہاں آتے ہیں،ان کو فورا یہاں بلائیں،اگر چیئرمین نہ آئے تو ہم آج کوئی آرڈر جاری کر یں گے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ہم کوئی فارغ نہیں بیٹھے ،وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید ان کے پیچھے ہاتھ ہے تو وہ کسی جوابدہ نہیں ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کمیٹی کے بار بار طلب کرنے پراجلاس میں پہنچ گئے۔

اجلاس کو ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ سینٹر اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہم نے بلوچستان پولیس سے ملکر متعدد چھاپے مارے ہیں، اس کیس میں ابھی تک ایک ملزم گرفتار ہوا ہے، سابق تفتیشی آفیسر نے کچھ لوگوں کو بے گناہ بھی لکھا،ہم نے ملزمان کے خلاف ایکشن کے لئے ایف آئی اے کو بھی لکھا ہے۔سینٹر اسلم ابڑو نے کہا کہ قاتل شوانی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں،بلوچستان پولیس کے اہلکار ملزمان سے ملے ہوئے ہیں، ایک سینٹر کے بھائی کے قاتل نہیں پکڑے جارہے تو عام آدمی کا کیا ہوگا، آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ کو بلانا چائیے، ملزمان خطرناک ہیں وہ مجھے بھی قتل کرنا چاہتے ہیں۔سینٹر شہادت اعوان نے کہا کہ ہم نے سینٹر اسلم کے لئے سیکورٹی کا کہاتھا مگر آج تک نہیں دی گئی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال نے کہا کہ چودھری اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق صوبوں کو ایک حد تک ہدایت دے سکتے ہیں، وزرات داخلہ قانون کے مطابق سب کچھ کرنے کے لئے تیار ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ کیس ہماری ذمہ داری ہے، بلوچستان میں آپریٹ کرنا آسان نہیں،ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم آپ کو 40دن کا وقت دے رہے ہیں ۔ وزیر مملکت داخلہ نے بتایا کہ بلوچستان اور کے پی ارکان کو ایک سے زیادہ لائسنس دینے لگے ہیں، وزیراعظم نے بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں،اسلحہ لائسنس کے معاملے پر اب خریدوفروخت نہیں ہو گی۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں گدھے کے گوشت فروخت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈاکٹر طاہرہ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس گوشت کو چیک کرنے کا نظام نہیں ہے،شبہ پر ہم گوشت کو لیب بھجواتے ہیں،پی سی آر کی سہولت ہمارے پاس نہیں ہے، لیب ٹیسٹ کی رپورٹ ایک ہفتے بعد ملتی ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ گدھے کا گوشت عام گوشت سے مہنگا ملتا ہے، مختلف ہوٹلز ایک دوسرے کے خلاف کمپیئن چلاتے ہیں۔ اجلاس میں سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی میں موسلادھار بارش جاری، پانی گھروں میں داخل، آئندہ 2 روز انتہائی اہم قرار، اربن فلڈنگ کا خدشہ کراچی میں موسلادھار بارش جاری، پانی گھروں میں داخل، آئندہ 2 روز انتہائی اہم قرار، اربن فلڈنگ کا خدشہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پونے دو سال سے قید ملزم عاصم اللہ کی ضمانت منظور کرلی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک بورڈ سے سیکریٹری خزانہ کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا ٹرین حادثات کا نوٹس، بریک پاور ہر ٹرین، کوچ کیلئے لازمی قرار سندھ طاس معاہدہ 24کروڑ عوام کی زندگیوں سے جڑا، یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا،اسحاق ڈار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے قائمہ کمیٹی اجلاس میں سب نیوز

پڑھیں:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید مذمت

— فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیونیوز کے سینئر اینکر پرسن اور سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ شاہزیب خانزادہ کو اس وقت ہراساں کیا گیا جب وہ بیرونِ ملک اپنی اہلیہ کے ساتھ تھے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی مذمت

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر واقعے کی مذمت کی اور لکھا کہ جو لوگ صحافیوں اور ان کے بچوں کے نام اور ایڈریس لکھتے ہیں، پھر سوشل میڈیا پر لگاتے ہیں کہ ’اِس کو مار دو‘، جیسے کہ مزمل صاحب کے گھر کے اندر چھلانگ مار کے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہزیب خانزادہ کے ساتھ جو ہوا، انتہائی قابل مذمت ہے، ریاست کی جانب سے شاہزیب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ٹریس کریں گے کہ وہ کون آدمی تھا، یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی فیملی کے ساتھ جا رہا ہو اور اسے ہراساں کیا جائے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ کے میزبان اور سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ بیرون ملک کے ایک شاپنگ مال میں ہراساں کیا گیا تھا۔

شاہزیب اور ان کی اہلیہ نے اس شخص کے الزامات اور نامناسب رویے پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا اور انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف
  • قائمہ کمیٹی اجلاس ،چانسلر اردو یونیورسٹی ،رکن کمیٹی سبین غوری میں تلخ کلامی
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزارتِ داخلہ کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور
  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید مذمت
  • سی ڈی اے کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ اور بار بار ٹرانسفر پر سینیٹ کمیٹی برہم؛ ایک پلاٹ پانچ بار کیسے منتقل ہوا؟ جواب نہ مل سکا
  • عرفان صدیقی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ یوسف رضا گیلانی
  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل، نئے قائدِ ایوان کا انتخاب متوقع
  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل