ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز کامیابی، تلک ورما ہیرو بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارتی بلے باز تلک ورما مشکل وقت میں ٹیم کے ہیرو ثابت ہوئے اور شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو فتح دلائی۔
میچ کے بعد کھلاڑیوں اور کوچز نے اپنی گفتگو میں کامیابی کو ٹیم ورک اور مشکل حالات میں اعصاب پر قابو رکھنے کا نتیجہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ 2025 جیت لیا
رنکو سنگھ نے کہا کہ انہیں جب بھی موقع ملا تو وہ ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہونا چاہتے تھے، اور آج وہ موقع مل گیا۔ مرنے مورکل نے نوجوان کھلاڑی دوبے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس نے بیٹنگ اور بالنگ دونوں میں ذمہ داری سنبھالی۔
سپنرز ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے کہا کہ پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں نے تیز آغاز کیا لیکن درمیانی اوورز میں صحیح جگہ گیند کرنے سے میچ کا رخ بدل گیا۔ ورون نے کہا کہ منصوبہ بندی کے مطابق بالنگ کی اور کلدیپ نے تعریف کی کہ نئی گیند پر بیٹرز کو دباؤ میں لانا آسان نہیں تھا۔
شبھمن گل نے کہا کہ پورا ٹورنامنٹ ناقابلِ شکست رہنا ایک اعزاز ہے، جبکہ سنجو سیمسن نے اعتراف کیا کہ بھارت-پاکستان میچ کا دباؤ الگ ہوتا ہے مگر انہوں نے اپنے اعصاب قابو میں رکھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل سے قبل روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ، بھارتی ٹیم شریک نہ ہوئی
فائنل میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور فاران نے تیز آغاز کیا، مگر بھارت نے درمیانی اوورز میں واپسی کی۔ کپتان سلمان آغا کی جانب سے 15ویں اوور میں حارث رؤف کو دوبارہ بالنگ دینے کا فیصلہ مہنگا پڑا اور بھارت نے اسی اوور میں میچ کا رخ پلٹ دیا۔
بھارت نے ایک موقع پر تین وکٹیں جلدی گنوانے کے بعد بھی تلک ورما، سیمسن اور دوبے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان کے لیے یہ ٹورنامنٹ مواقع ضائع کرنے کی کہانی ثابت ہوا جبکہ بھارت نے بلا شرکت غیرے ایشیا کپ جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایشیا کپ بھارت پاکستان تلک ورما شھبمن گل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ بھارت پاکستان تلک ورما شھبمن گل نے کہا کہ ایشیا کپ بھارت نے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔
لاہور میں قومی سیکیورٹی اور جنگی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے آج تک سیلاب کی اتنی تباہی نہیں دیکھی، صوبائی حکومت کی تمام مشینری سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو 3 وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کے ساتھ صوبے کے عوام نہیں کھڑے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی۔
مریم نواز نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جا سکتا ہے، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، عوام کی خوش حالی میری اولین ترجیح ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ گڈ گورننس، درست پالیسیاں اور سخت محنت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، گڈ گورننس سے عوامی مسائل کا حل ممکن ہے، عوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے۔