دنیا نے دیکھ لیا جنگ میں اسکور بورڈ 0-7 ہوتا ہے، شاہد آفریدی کا مودی کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی فتح پر مودی کے بیان پر کرارا جواب دیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر مودی نے ایشیا کپ کی جیت کو آپریشن سندور سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہد آفریدی نے مودی کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہاں حقیقت اور فرق بہت واضح ہے، ہم (پاکستان) نے ہمیشہ اسپورٹس مین شپ کے ساتھ مقابلہ کیا اور کھیل سے جنگ کو ہمیشہ دور رکھا۔
Here’s the real difference .
انہوں نے لکھا کہ مگر اب دنیا نے دیکھا لیا کہ جب جنگ ہوتی ہے تو اسکور بورڈ 0-7 ہوتا ہے۔ اسی کے ساتھ آفریدی نے مودی کیلیے ہیش ٹیگ استعمال کیا جس کا مطلب بڑے آفس میں چھوٹا آدمی ہے۔
یہاں آفریدی نے مودی کی دقیانوسی اور انتہا پسند سوچ کو بنیاد بناکر اُن کے بطور وزیراعظم عہدے کی طرف اشارہ کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بابر اعظم نے صفر پر آؤٹ ہونے میں شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
فائل پاکستان کے اسٹابر بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ناپسندیدہ ریکارڈ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے منگل کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ توڑا۔ بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے ہی میچ میں زمبابوے کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ صفر پر آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی 31 سالہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 9ویں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی یوں بابر اعظم شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے اُن بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے جن کے سب سے زیادہ صفر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پرآؤٹ ہونے کے ریکارڈ کی فہرست میں صائم ایوب اور عمر اکمل مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں، دونوں بیٹرز 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس فہرست میں اب دوسرا نمبر بابر اعظم کا آگیا ہے جو 9 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔