ویب ڈیسک:  حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاشی مذاکرات میں اہم فیصلے سامنے آئے ہیں۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو پاور سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کے لیے 2031 کی ڈیڈ لائن دے دی، اس کے تحت ہر سال پاور سیکٹر کے گردشی قرض کا بہاؤ زیرو رکھنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر ٹرانزیشن لیوی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، رواں مالی سال کیپٹو پاور پلانٹس پر 10 فیصد لیوی نافذ کی جائے گی، جنوری 2026 سے یہ شرح 15 فیصد کر دی جائے گی جبکہ صرف آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس سے رواں مالی سال 105 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔

’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘

سیلاب کے نقصانات اور معیشت پر اثرات
حکومتی بریفنگ میں آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث ملکی معیشت کو 370 ارب روپے کا نقصان ہوا، ملک بھر میں 1006 افراد جاں بحق اور 1063 زخمی ہوئے، 12 ہزار 569 مکانات، 2 ہزار 130 کلومیٹر سڑکیں اور 248 پل تباہ ہوئے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث 866 پانی کی سہولیات، 1098 تعلیمی ادارے اور 128 صحت کے مراکز متاثر ہوئے ہیں، زرعی شعبے کو 155 ارب روپے نقصان پہنچا جس میں سے اہم فصلوں کا نقصان 87 ارب روپے ہے، اسی طرح تقریباً 3.

26 ملین ایکڑ زرعی رقبہ متاثر ہوا جبکہ 11 ہزار مویشی ہلاک ہوئے۔

انڈیا کاٹرافی لینے سے انکار،پاکستان کے وقار پر حملہ، محسن نقوی صرف بہانہ!

معاشی اعشاریے اور بیرونی ضروریات
حکومت نے آئی ایم ایف وفد کو بتایا کہ رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.9 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر کی بیرونی مالیاتی ضرورت ہوگی۔

آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ستمبر 2025 میں 500 ملین ڈالر کی ادائیگی کر دی جبکہ اپریل 2026 میں 1 ارب ڈالر کا یوروبانڈ واجب الادا ہے، حکومت مالی سال 26-2025 کی آخری سہ ماہی میں نئے یورو بانڈز کے اجرا پر بھی غور کر رہی ہے۔

خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی

ذرائع کے مطابق پاکستان کی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رواں مالی سال آئی ایم ایف ایم ایف وفد ارب روپے

پڑھیں:

سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر, بس اڈے پر مسافروں میں نمایاں کمی
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش